உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیفا ورلڈ کپ 2022 میں خاص پیشکش، حیا کارڈ ہولڈر کے تحت تین لوگوں کا مفت داخلہ، جانیے تفصیلات

    حیا کارڈ ہولڈر کے تحت تین لوگوں کا مفت داخلہ ملے گا۔

    حیا کارڈ ہولڈر کے تحت تین لوگوں کا مفت داخلہ ملے گا۔

    FIFA World Cup 2022: یہ مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہوگا اور پورے خطے میں جوش و خروش قابل دید ہے۔ قطر جدید تاریخ میں ٹورنامنٹ کے سب سے اپڈیٹ شدہ ایڈیشن کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaqatarqatar
    • Share this:
      دوحہ میں منتظمین نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ قطر کے میچوں (FIFA World Cup Qatar matches) کے ٹکٹ ہولڈرز حیا کارڈ کی بنیاد پر اپنے خاندان کے تین افراد یا دوستوں کو مفت داخلہ دیا جائے گا۔ سپریم کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل یاسر الجمال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اپنے ملک اور خطے میں منعقد ہونے والے اب تک کے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ سے صرف چند ہفتے دور ہیں۔ ہم اب تک ٹکٹوں کے فروخت سے بہت خوش ہیں اور اس خوبصورت کھیل کے جشن کے لیے دنیا بھر سے شائقین کے استقبال کے منتظر ہیں۔

      انھوں نے کہا کہ یہاں آنے کے بعد شائقین قطر کی حکومت کی جانب سے گرمجوشی سے مہمان نوازی کا تجربہ کریں گے جب کہ وہ پچ پر دلچسپ ایکشن اور اس سے باہر متعدد تفریحی پرگراموں سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ واقعی یاد رکھنے والا ورلڈ کپ ہوگا اور قطر، مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

      ٹورنامنٹ کے لیے 2.45 ملین سے زیادہ ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور فروخت کا اگلا مرحلہ اس ماہ کے آخر میں شروع ہو گا جس کے بعد اوور دی کاؤنٹر فروخت شروع ہو گی۔ جولائی اور اگست میں فروخت کے سب سے حالیہ مرحلے کے دوران 500,000 سے زیادہ ٹکٹیں خریدی گئیں۔

      یہ مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہوگا اور پورے خطے میں جوش و خروش قابل دید ہے۔ قطر جدید تاریخ میں ٹورنامنٹ کے سب سے اپڈیٹ شدہ ایڈیشن کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ شائقین، کھلاڑی اور آفیشلز ہمیشہ ایکشن میں رہیں گے۔ اسٹیڈیم کے درمیان سب سے طویل فاصلہ صرف 75 کلومیٹر ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 ایل ایل سی کے سی ای او ناصر الخطر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے بدولت شائقین کبھی بھی اسٹیڈیم یا ایکٹیویشن سے دور نہیں ہوں گے۔ انہیں ٹورنامنٹ کی جدید تاریخ میں منفرد طور پر ایونٹ کے ابتدائی مراحل کے دوران ایک دن میں ایک سے زیادہ میچ میں شرکت کا موقع بھی ملے گا۔ شائقین اور کھلاڑی ہمارے جدید ترین طرز کو پسند کریں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: