உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیفاورلڈکپ 2022: جاپان نے جرمنی کوسنسنی خیزمقابلے میں دی شکست، 2-1سے حاصل کی کامیابی

    جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو شکست دی۔(تصویر: ٹویٹر، فیفا ورلڈ کپ 2022)۔

    جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو شکست دی۔(تصویر: ٹویٹر، فیفا ورلڈ کپ 2022)۔

    جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو شکست دی۔ جاپان 1-2 سےفتح حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Qatar
    • Share this:
      فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ای میں جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو شکست دی۔ جاپان 1-2 سےفتح حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹیم کی جانب سے تاکوما اسانو اور رٹسو دون نے گول کئے۔ جبکہ جرمنی کی جانب سے واحد گول الکے گینڈوگن نے کیا۔ میچ میں جرمنی کی شروعات اچھی رہی۔ ٹیم پہلے ہاف میں ہی ایک گول کر چکی تھی۔ لیکن اس کے بعد ٹیم میچ میں واپسی نہیں کرسکی۔

      میچ کے آغاز میں 5ویں منٹ میں جاپان کو کارنر کک ملی۔ اس کے ٹھیک بعد جرمنی نے 14ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کامیابی نہیں ملی ۔ اس کے بعد جرمنی نے 17ویں منٹ میں دوبارہ گول کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اس کے بعد جاپان کے کوبو نے 19ویں منٹ میں فاؤل کیا۔ اس دوران جرمنی نے بھی فاؤل بھی کیا۔ جرمنی مسلسل حملہ آور گیم کھیل رہا تھا۔ جس کا فائدہ اسے 33ویں منٹ میں ملا۔ ٹیم کی جانب سے گینڈوگن نے گول کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر سکور 1-0 رہا۔


      دوسرے ہاف کے 47ویں منٹ میں جرمنی نے ایک بار پھر حملہ آور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرنے کی کوشش کی۔ لیکن کامیابی نہیں ملی۔ اس کے بعد ٹیم نے 48ویں منٹ میں فاؤل کیا۔ اس کے بعد 50ویں منٹ میں جاپان نے میچ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی اور گول کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ٹیم ناکام رہی۔ جاپان نے پھر 58ویں اور 61ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی۔ لیکن دوبارہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد 75ویں منٹ میں رِٹسو نے گول کر کے جاپان کو 1-1 سے برابر کر دیا۔

      اس کے بعد جاپان کی جانب سے آسانو نے 83ویں منٹ میں گول کر دیا۔ اس طرح جاپان نے 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ ٹیم نے اس برتری کو آخر تک برقرار رکھا اور فتح حاصل کی۔ یہ میچ بہت سنسنی خیز رہا۔ جرمنی نے آخری دم تک کوشش نہیں چھوڑی۔ ٹیم نے 90ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی۔ لیکن کامیاب نہیں ہوسکی۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: