لاس اینجلس، ٹورنٹو، میکسیکو سٹی ورلڈ کپ2026کے میزبان شہروں میں شامل
کینیڈا میں ہونے والے مقابلے وینکوور اور ٹورنٹو میں ہوں گے۔ میکسیکو جہاں 1970 اور 1986 میں ان کھیلوں کی میزبانی کرچکا ہے، وہیں کینیڈا میں پہلی مرتبہ مرد ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے۔
کینیڈا میں ہونے والے مقابلے وینکوور اور ٹورنٹو میں ہوں گے۔ میکسیکو جہاں 1970 اور 1986 میں ان کھیلوں کی میزبانی کرچکا ہے، وہیں کینیڈا میں پہلی مرتبہ مرد ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے۔
نیویارک:لاس اینجلس، ٹورنٹو اور میکسیکو سٹی کو 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے میزبان شہروں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ پہلی بار یہ عالمی ٹورنامنٹ تین ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ تین ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو ہیں۔ فٹبال کے عالمی ادارے فیفا نے ورلڈ کپ کے لیے 16 شہروں کا اعلان کیا ہے، جن میں امریکا کے 11، میکسیکو کے تین اور کینیڈا کے دو شہر شامل ہیں۔
حالانکہ یہ نہیں بتایا گیا کہ اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی اور فائنل میچ کہاں کھیلے جائیں گے۔ امریکا میں سیئٹل، سان فرانسسکو، لاس اینجلس، کنساس سٹی، ڈلاس، اٹلانٹا، ہیوسٹن، بوسٹن، فلاڈیلفیا، میامی اور نیویارک سٹی ان گیمز کی میزبانی کریں گے جب کہ میکسیکو میں میچیز میکسیکو سٹی، گواڈالاجرا اور مونٹیری میں ہوں گے۔ کینیڈا میں ہونے والے مقابلے وینکوور اور ٹورنٹو میں ہوں گے۔ میکسیکو جہاں 1970 اور 1986 میں ان کھیلوں کی میزبانی کرچکا ہے، وہیں کینیڈا میں پہلی مرتبہ مرد ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے۔
The 2026 FIFA World Cup Host Cities have been revealed 🙌🌎
ٹاٹنہم نے دی چھیتری کو مبارکباد ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری کو انگلش پریمیئر لیگ کلب ٹاٹنہم نے ہنگری کے لیجنڈ فیرنک پوسکاس کے 84 ویں بین الاقوامی گول کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ چھتری نے بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ہندوستانی اسٹار اب ارجنٹائن کے سوپر اسٹار لیون میسی کے 86 گول سے صرف دو گول پیچھے ہیں۔
ٹاٹنہم نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا’ ہندوستان کے سنیل چھیتری کو عظیم فیرینگ پوسکاس کے 84ویں انٹرنیشنل گول کی برابری کرنے پر مبارکباد۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔