فیفا ورلڈ کپ اپنے انجام تک پہنچنے والا ہے۔ آج فائنل میں دفاعی چمپئن فرانس کا سامنا دو مرتبہ کی فاتح ارجنٹینا سے قطر کے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ فرانس کو جتوانے کا ذمہ اسٹار اسٹرائکر کیلین ایمباپے اور اولیور جیروڈ جیسے کھلاڑیوں کے کندھوں پر ہوگا۔ وہیں، ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فائنل میچ کو جیت کر ورلڈ کپ سے خطابی جیت کے ساتھ وداعی لینا چاہیں گے۔
ارجنٹینا اور فرانس اتوار کو فائنل میں سب سے بہترین بننے کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔ یہ فائنل کئی طرح سے جذباتی رہے گا کیونکہ میسی کا یہ آخری ورلڈ کپ میچ ہوگا۔ میسی کئی سالوں سے ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے کا اپنا خواب سجائے ہوئے ہیں اور اس مرتبہ ان کے پاس ٹرافی کو پانے کا یہ آخری موقع ہے۔ خطابی میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔
میسی کے سامنے موجودہ چمپئن اور مضبوط ٹیم فرانس ہے جسے ہرانا ان کے لیے آسان نہیں رہے گا۔ فرانس لگاتار دوسرا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا تو ارجنٹینا کی ٹیم بھی کوئی کثر نہیں چھوڑنے والی ہے۔ دونوں ٹیمیں دو دو بار یہ ٹرافی جیت چکی ہیں۔
ارجنٹینا نے 1978 اور 1986، جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ ارجنٹینا کے پاس 36 سال بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی حاصل کرنے کا موقع ہے، تو وہیں، فرانس لگاتار دوسری مرتبہ خطاب جیتنے سے ایک قدم دور ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔