ڈی ڈی سی اے کی میٹنگ میں جم کر چلے لات گھونسے، سوربھ گانگولی کرسکتے ہیں بڑی کارروائی
اتوار کو ڈی ڈی سی اے کی سالانہ میٹنگ ہوئی، جس میں یہ شرمسار کر دینے والا حادثہ رونما ہوا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 29, 2019 06:57 PM IST

ڈی ڈی سی اے کی میٹنگ میں جم کر چلے لات گھونسے
نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ میں دنیا کوشرمسارکرنے والا ایک ویڈیواتوارکوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس نے دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن سمیت ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) پربھی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ دراصل اتوارکو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) ہوئی، جس میں عہدیداران آپس میں بھڑگئے۔ عہدیداران کےدرمیان جم کرلات گھونسےبھی چلے۔ اسٹیج پر عہدیداران نےایک دوسرے کوزبردست دھکا بھی دیا اورایک دوسرے پرنازیبا الفاظ سے حملہ بھی کیا۔ اس میٹنگ کا یہ ویڈیوجیسے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوا، ہر طرف سبھی کرکٹ ایسوسی ایشن کے طریقہ کارسمیت بی سی سی آئی پربھی سوال اٹھنےلگے۔
This is also Indian cricket. Hooligans running our game. Each of these people are a disgrace. @BCCI @SGanguly99 @JayShah This is the AGM of DDCA. I don’t know if there can be any worse. Need action against these people with immediate effect. pic.twitter.com/qKONsPUW4N
— Boria Majumdar (@BoriaMajumdar) December 29, 2019
بی سی سی آئی صدرسے کارروائی کا مطالبہ

رجت شرما گزشتہ سال ڈی ڈی سی اے کے چیئرمین بنے تھے۔ انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
رجت شرما نے چھوڑ دیا تھا عہدہ
گزشتہ ماہ ہی رجت شرما نےڈی ڈی سی اے کے چیئرمین عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا، جس کےبعد سے ہی یہ عہدہ خالی ہے۔ دراصل رجت شرما نےیہ کہہ کرعہدہ چھوڑا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت میں اپنی ایمانداری سےسمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس وجہ سےڈی ڈی سی اے سوالوں کےگھیرے میں آگئی تھی۔ گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں رجت شرما سابق کرکٹر مدن لال کو 517 ووٹوں سے شکست دے کراس عہدے پرقابض ہوئےتھے۔ ان کی 20 ماہ کی مدت اتارچڑھاؤ سے پُرتھی۔ جنرل سکریٹری ونود تہاڑا کےساتھ ان کےاختلافات عوامی طور پربھی سامنے آئے۔