உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    FIH Women's World Cup:نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو3-4 سے ہرایا، اب انڈین ٹیم کو کھیلنے ہوں گے کراس اوور میچ

    ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے دی شکست۔

    ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے دی شکست۔

    FIH Women's World Cup: گرجیت نے آخرکار سیٹ پیس سے گول کیا جب اس نے 59ویں منٹ میں ہندوستان کے 13ویں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل دیا، حالانکہ، تب تک میچ ہندوستان کے ہاتھوں سے دور جاچکا تھا۔

    • Share this:
      ایمسٹریلون: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم پول بی کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ سے ہار گئی۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 3-4 سے شکست دی۔ اس سے قبل ہندوستان کو انگلینڈ اور چین کے خلاف گزشتہ دونوں میچوں میں برابری پر مطمئن ہونا پڑا تھا۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی جانب سے وندنا کٹاریا (4ویں منٹ)، لالریمسیامی (44ویں منٹ) اور گرجیت کور (59ویں منٹ) نے گول کیے، جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اولیویا میری (12ویں، 54ویں منٹ)، ٹیسا جوپ (29ویں منٹ) اور فرانسس ڈیوس نے (32ویں) منٹ میں گول کیے۔ ہندوستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا تھا لیکن پھر ہندوستان کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      آپ کو بتادیں کہ ہندوستان کو کوارٹر فائل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ ہندوستانی ٹیم کو اب اتوار کو اسپین کے ٹریسا میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں جگہ کے لیے پول سی میں دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلنا ہوگا۔

      جانیے کب کب ہوئے گول
      شروعاتی وقت میں انڈین ٹیم گیند کو اپنے پاس زیادہ دیر تک رکھنے میں کامیاب رہی، جس کا فائدہ ملا اور چوتھے منٹ میں ہندوستان نے اپنا پہلا گول کیا۔ اس کے بعد نیازی لینڈ نے 12ویں منٹ میں اپنا پہلا پنالٹی کارنر حاصل کیا اور اولیویا میری نے شاٹ لگا کر اسکور برابر کیا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے 29ویں منٹ، 32 ویں منٹ، اور 44ویں منٹ میں لالرےمیسیامی نے ایک بار پھر سے گول کر کے میچ میں سبقت حاسل کرلی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      IND vs ENG: ٹیم انڈیا کے لئے انگلینڈ میں جیت حاصل کرنا مشکل کام، نتائج ہیں بے حد خراب

      یہ بھی پڑھیں:
      ICC Test Rankings:رشبھ پنت کی کرئیرکی بیسٹ ٹسٹ رینکنگ،کوہلی6سال میں پہلی بار ٹاپ-10سے باہر

      گرجیت نے آخرکار سیٹ پیس سے گول کیا جب اس نے 59ویں منٹ میں ہندوستان کے 13ویں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل دیا، حالانکہ، تب تک میچ ہندوستان کے ہاتھوں سے دور جاچکا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: