اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آخر برج بھوشن پر ہوئی کارروائی، جانچ ہونے تک عہدے سے ہٹیں گے، بجرنگ نے کہا’احتجاج لے رہے ہیں واپس‘

    آخر برج بھوشن پر ہوئی کارروائی، جانچ ہونے تک عہدے سے ہٹیں گے، بجرنگ نے کہا’احتجاج لے رہے ہیں واپس‘ (File photo: IANS)

    آخر برج بھوشن پر ہوئی کارروائی، جانچ ہونے تک عہدے سے ہٹیں گے، بجرنگ نے کہا’احتجاج لے رہے ہیں واپس‘ (File photo: IANS)

    جانچ پوری تک ڈبلیو ایف آئی کی روزانہ کی سرگرمیوں پر ایک کمیٹی نظر رکھے گی۔ نگرانی کمیٹی ان کے خلاف لگے جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ کرے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Haryana, India
    • Share this:
      ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے خلاف بدھ (18 جنوری) کو شروع ہوا ہندوستانی پہلوانوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ دہلی کے جنتر منتر پر ہندوستان کے 30 پہلوانوں نے بدھ کو مظاہرہ شروع کیا تھا۔ پہلوانوں کا مطالبہ ہے کہ ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو ہٹایا جائے اور کشتی یونین کو ختم کر کے نئے یونین کو تشکیل دیا جائے۔ اس درمیان جمعہ کو مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے مظاہرہ کررہے پہلوانوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد مرکزی ویزر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ میٹنگ کے دوران کھلاڑیوں نے اپنے مطالبات رکھے اور ہم نے اس پر بات چیت کی۔ ہم نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کو نوٹس جاری کیا تھا، جب الزام لگائے گئے تھے اور انہیں 72 گھنٹے کے اندر جواب دینے کے لیے کہا تھا۔

      جانچ پوری ہونے تک عہدے سے ہٹیں گے برج بھوشن
      مرکزی وزیر کھیل نے کہا کہ یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور اس کے لیے ناموں کا اعلان ہفتہ کو کیا جائے گا۔ کمیٹی چار ہفتوں میں اپنی جانچپوری کرے گی اور ڈبلیو ایف آئی اور اس کے سربراہ کے خلاف لگائے گئے سھی الزامات کی گہرائی سے جانچ کرے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Fact Check: ہندوستان۔نیوزی لینڈ میچ ہو سکتا ہے رد، کیا ہے اصل میں حقیقت، ضرور جانئے یہاں

      یہ بھی پڑھیں:
      برج بھوشن کے استعفے پر بضد پہلوان، وزیر کھیل سے ملاقات رہی بے نتیجہ، آج پھر ہوگی میٹنگ

      انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کشتی فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن سنگھ جانچ کمیٹی کی جانب سے جانچ پوری ہونے تک چار ہفتوں کے لیے ہندوستانی کشتی یونین سے الگ ہوجائیں گے اور وہ جانچ میں شامل ہوں گے۔ جانچ پوری تک ڈبلیو ایف آئی کی روزانہ کی سرگرمیوں پر ایک کمیٹی نظر رکھے گی۔ نگرانی کمیٹی ان کے خلاف لگے جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ کرے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: