ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کے سبھی کپتانوں پر بھاری پڑے وراٹ کوہلی، توڑ ڈالے یہ ریکارڈ

وراٹ کوہلی ہندوستان کے پہلے ایسے کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ کیا ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز جیت لی ہیں۔

  • Share this:
ہندوستان کے سبھی کپتانوں پر بھاری پڑے وراٹ کوہلی، توڑ ڈالے یہ ریکارڈ
اپنی ٹیم کے ساتھ وراٹ کوہلی

نئی دہلی۔  ہندوستان نے انتہائی جارحانہ انداز میں جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں چوتھے ہی دن منگل کو صبح اننگز اور 202 رن کے ریکارڈ فرق سے روند کر تین میچوں کی سیریز میں0- 3 کی تاریخی کلین سویپ کر لی۔ ہندوستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف یہ پہلی کلین سویپ ہے ۔ جنوبی افریقہ نے گزشتہ روز کے آٹھ وکٹ پر 132 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور ہندوستان نے اس کے بقیہ دو وکٹ حاصل کرنے کے لئے صرف 11 منٹ کا وقت لگایا ۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز 133 رن پر سمٹ گئی ۔پہلا ٹیسٹ کھیل رہے لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم نے بقیہ دو وکٹ مسلسل گیندوں پر نکال کر جیت ہندوستان کی جھولی میں ڈال دی ۔ ہندوستان نے سوا تین دن میں ہی میچ کو ختم کر دیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی سب سے بڑی جیت درج کر لی۔ اس سیریز کو جیتنے کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے بطور کپتان ایسے کارنامے انجام دے دئیے جو انہیں عظیم ترین کپتانوں کے زمرے میں لا کھڑا کر دیتے ہیں۔


بتا دیں کہ وراٹ کوہلی ہندوستان کے پہلے ایسے کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ کیا ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز جیت لی ہیں۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے ہندوستانی کپتان ہیں۔ ان سے پہلے گانگولی اور سچن نے ہی 1-1 سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف جیتی ہے۔


ہندوستان کے سبھی کپتانوں پر بھاری پڑے وراٹ کوہلی
ہندوستان کے سبھی کپتانوں پر بھاری پڑے وراٹ کوہلی


دھونی کے ریکارڈ کی برابری

وراٹ کوہلی نے نویں بار ایک اننگز کے فرق سے ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ وراٹ کوہلی نے اس کے ساتھ ہی ایم ایس دھونی کی برابری کر لی ہے۔ دھونی نے بھی نو ٹیسٹ میچ اننگ کے فرق سے جیتے تھے۔ کوہلی نے رانچی ٹیسٹ کو اننگز کے فرق سے جیتتے ہی اظہرالدین کو پیچھے کر دیا۔ انہوں نے آٹھ بار اننگز کے فرق سے ٹیسٹ جیتے تھے۔ جبکہ گانگولی کی کپتانی میں ہندوستان نے آٹھ ٹیسٹ اننگز کے فرق سے جیتے۔

بتا دیں کہ وراٹ کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑی جیت حاصل کرنے والے ہندوستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے رانچی ٹیسٹ اننگ اور 202 رنوں سے گنوایا جو اس کی ہندوستان کے خلاف سب سے بڑی بار ہے۔ جنوبی افریقہ کو سب سے بڑی ٹیسٹ ہار سال 2001 میں ملی تھی جب اسے آسٹریلیا نے جوہانسبرگ میں اننگز اور 360 رنوں سے روندا تھا۔

 
First published: Oct 22, 2019 12:30 PM IST