ہوم » نیوز » اسپورٹس

پیار میں شادی تک "ورجن" رہا تھا دنیا کا یہ اسٹار کھلاڑی ، بیوی طلاق لے کر اب دشمن کو کررہی ہے ڈیٹ

سال 2014 میں طلاق کی خبروں نے فینس کو کافی مایوس کیا ۔ نو سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد دونوں الگ ہوگئے ۔

  • Share this:
پیار میں شادی تک
پیار میں شادی تک "ورجن" رہا تھا دنیا کا یہ اسٹار کھلاڑی ، بیوی طلاق لے کر اب دشمن کو کررہی ہے ڈیٹ

کئی فٹ بالرس کی لو اسٹوری بالکل کسی بالی ووڈ فلم کی کہانی کی طرح ہوتی ہے ۔ فٹ بال کے لیجنڈ رہ چکے کاکا  (Kaka) اور ان کی سابق اہلیہ کیرولین  (Caroline) کی لو اسٹوری بھی کچھ ایسی ہی ہے ۔ کاکا یا ریکارڈو کاکا  (Richardo Kaka) فٹ بال کے اسٹار کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں ۔ وہ اس کھیل کے سب سے کامیاب کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ برازیل کے اس لیجنڈ کھلاڑی کی پیدائش 22 اپریل کو ہوئی تھی ۔ وہ برازیل کی ٹیم ، آرلینڈو سٹی ایس سی اور برازیل نیشنل ٹیم کیلئے طور مڈفیلڈر کھیلتے رہے ہیں ۔ انہیں سال 2003 میں اے سی ملان  (AC Milan)  نے 72 کروڑ روپے میں کلب میں شامل کیا تھا ۔ کریئر میں اتنی کامیابی دیکھنے سے پہلے ہی وہ اپنا دل کیرولین نام کی لڑکی کو دے چکے تھے ۔


لیونل میسی (Lionel Messi)  اور لوئس سوآریز  (Luis Saurez) جیسے کھلاڑیوں کی طرح ہی کاکا کی کیرولین سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ صرف سولہ سال کے تھے ۔ اس وقت کیرولین چودہ سال کی تھیں اور دونوں ہائی اسکول میں تھے ۔ کاکا شروع سے ہی پلے بوائے قسم کے نہیں رہے اور وہ لڑکیوں سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے تھے ۔


پڑھیں : بریک اپ کے بعد بوائے فرینڈ نے اس خوبصورت خاتون کھلاڑی کی نیوڈ فوٹو کردی لیک ، روتے ہوئے بولی : مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا


اسکول میں دونوں کی ملاقات ہوئی ۔ دونوں کے اہل خانہ میں بھی دوستی تھی ۔ کاکا اس وقت ساو پاولو کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے ۔ دونوں کے اہل خانہ نے کاکا اور کیرولین کا تعارف کروایا اور دونوں نے ایک دوسرے کو نمبر بھی دئے ۔ یہاں سے پہلے دوستی ہوئی اور پھر دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے ۔ حالانکہ دونوں نے ہی شرط رکھی تھی کہ وہ شادی تک ورجن رہیں گے ۔ ان کا ماننا تھا کہ ان کا پیار روح سے ہے ، جسم سے نہیں ۔ دونوں نے اپنا وعدہ نبھایا ۔

یہ بھی پڑھیں : ہاردک پانڈیا کی منگیتر کے بعد اب آل راونڈر آندرے رسیل کی اہلیہ نے شیئر کی انتہائی بولڈ تصویر ، فینس کے اڑے ہوش

کاکا نے کیرولین سے کہا تھا کہ انہیں وینس میں کچھ کاغذات پر دستخط کرنے ہیں تو وہ ان کے ساتھ چلیں ۔ وینس پہنچ کر کیرولین کو پہلے ڈنر کیلئے لے گئے اور اس کے بعد وہ انہیں ایک بلڈنگ کی چھت پر لے گئے اور انہیں شادی کیلئے پرپوز کیا ۔ کیرولین نے خوشی کے ساتھ ہاں کہہ دیا ۔ اس کے بعد دونوں نے 23 دسمبر 2005 کو ساو پاولو کے چرچ میں شادی کرلی ۔ اس کے بعد دونوں سال 2008 میں بیٹے کارلو کے ماں باپ بنے وہیں 2011 میں بیٹی اجابیلا پیدا ہوئی ۔

دنیا ہے نوجوت سنگھ سدھو کی بیٹی کی دیوانی ، تصویریں اڑا دیں گی ہوش ، جانئے کیا کرتی ہیں وہ

کاکا کے دشمن کو ڈیٹ کرنے لگی تھی کیرولین

سال 2014 میں طلاق کی خبروں نے فینس کو کافی مایوس کیا ۔ نو سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد دونوں الگ ہوگئے ۔ کیرولین نے کہا تھا کہ اگر کوئی مرد دھوکہ دے تو یہ بیوی کی ناکامی ہے ۔ اس کے بعد جہاں کاکا برازیلی ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگے تو وہیں کیرولین بزنس میچ اسکارپا کو ڈیٹ کر رہی تھیں ۔ اسکارپا کو کاکا کا دشمن کہا جاتا تھا ۔ کیرولین کو ڈیٹ کرنا شروع کرنے کے بعد اسکارپا نے کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر کھلے عام کاکا کو اپنا دشمن کہا تھا ۔ الگ الگ طرح سے انہیں ٹرول بھی کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 14, 2020 06:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading