ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس کھلاڑی کی موت  سے اب کھیل دنیا کو لگا بڑا صدمہ، ٹیم کو ورلڈ کپ جتانے میں ادا کیا تھا اہم کردار

کھیل دنیا سمیت پوری دنیا کیلئے یہ سال مشکلوں سے بھرا رہا ہے۔ اس سال کھیل دنیا کے کئی قدآور کھلاڑیوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اب فینس کیلئے ایک اور بری خبر آرہی ہے۔ انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونر فٹ بال کھلاڑی ار آیئر لینڈ کے سابق کوچ جیک چارلٹن (Jack Charlton) نے دنیا کو الوداع کہہ دیاہے۔

  • Share this:

کھیل دنیا سمیت پوری دنیا کیلئے یہ سال مشکلوں سے بھرا رہا ہے۔ اس سال کھیل دنیا کے کئی قدآور کھلاڑیوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اب فینس کیلئے ایک اور بری خبر آرہی ہے۔ انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونر فٹ بال کھلاڑی ار آیئر لینڈ کے سابق کوچ جیک چارلٹن (Jack Charlton) نے دنیا کو الوداع کہہ دیاہے۔ وہ 85 سال کے تھے۔ ان کا انتقال انگلینڈ کے شمال مشرق کے شمال برلینڈ میں اپنے آبائی گھر میں ہوا۔

اہل خانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کئی لوگوں کے دوست ہونے کے ساتھ۔ساتھ پیار کرنے والے شوہر ، والد ، دادا اور نانا پر دادا تھے۔ ہم ظاہر نہیں کر سکتے کہ ان کی  غیر معمولی زندگی پر کتنا فخر ہے۔ وہ ایک ایماندار، مہربان اور سچے انسان تھے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹویٹ کیا کہ ہم بہت غمزدہ ہیں۔

"Jack

انگلینڈ کو بنایا تھا چیمپیئن : ان کی سب سے بڑی کامیابی 1966 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں ویمبلی اسٹیڈیم میں اضافی وقت کے بعد جرمنی کو 4-2 سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننا تھا۔ کھلاڑی چارلٹن نے 1966 میں انگلینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ اس ٹیم میں ان کے بھائی بابی چارلٹن بھی تھے۔ انہوں نے 1965 سے 1970 تک انگلینڈ کے لئے 35 میچ کھیلے اور 1967 میں وہ انگلینڈ کے سال کے بہترین فٹ بالر منتخب کئے گئے تھے۔

ان کا گھریلو کیریئر لیڈز کے ساتھ 1952–73 تک چلا تھا، اس دوران انہوں نے ریکارڈ 773 میچ کھیلے۔ وہ 1969 میں لیگ ٹائٹل سمیت ہر گھریلو خطاب جیتنے والی ٹیم کا حصہ  رہے تھے۔ چارلٹن 1986 میں آئر لینڈ کے کوچ بنے تھے اور ان کی نگرانی میں یہ ٹیم 1990 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچی تھی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 11, 2020 05:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading