اپنا ضلع منتخب کریں۔

    FIFA World Cup Final Live Streaming: : فائنل میں میسی بمقابلہ امباپے کی ٹکر دیکھنے کو ہیں بے قرار، تو جانئے کب اور کہاں دیکھیں میچ

    FIFA World Cup Final Live Streaming: جانئے کب اور کہاں دیکھیں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ ۔ AP

    FIFA World Cup Final Live Streaming: جانئے کب اور کہاں دیکھیں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ ۔ AP

    FIFA World Cup Final Live Streaming: قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فیصلے کی گھڑی اب قریب آچکی ہے ۔ آج رات ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی فاتح ٹیم کا نام سامنے آجائے گا ۔ ایک طرف لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا تو دوسری طرف امباپے کی فرانس ہوگی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فیصلے کی گھڑی اب قریب آچکی ہے ۔ آج رات ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی فاتح ٹیم کا نام سامنے آجائے گا ۔ ایک طرف لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا تو دوسری طرف امباپے کی فرانس ہوگی ۔ دونوں ہی زبردست کھلاڑی ہیں اور فین فالوئنگ بھی زبردست ہے ۔ فینس مقابلہ کے کانٹے کا ہونے کی امید کررہے ہیں ۔

      بتادیں کہ ارجنٹینا نے کروشیا کو تین صفر سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی تو وہیں فرانس نے مراکش کی ٹیم کے خلاف دو صفر سے جیت درج کی تھی ۔ دفاعی چیمپئن یا پھر فائنل سے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے میسی کی ارجنٹینا میں سے کون خطاب جیتا گے ۔

      کہاں کھیلا جائے گا فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ؟

      ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان قطر فیفا ورلڈ فائنل میچ کو دوحہ لوسیل اسیڈیم میں کھیلا جانا ہے ۔ لوسیل اسٹیڈیم قطر کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور یہاں پر ایک وقت میں تقریبا 89 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے ۔

      کب کھیلا جائے گا فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ؟

      فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والے قطر فیفا ورلڈ کپ فائنل میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے سے کھیلا جائے گا ۔

      کہاں دیکھیں فرانس ارجنٹینا کے درمیان فائنل میچ؟

      قطر فیفا ورلڈ فائنل میچ کو ہندوستان میں اسپورٹس 18 اور اسپورٹس 18 ایچ ڈی چینل پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ جبکہ جیو سنیما ایپ پر بھی اس کو مفت میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ فائنل:آج ارجنٹینا اورفرانس ہوں گے آمنے سامنے،گولڈبوٹ کے لیے ان میں ہوگی جنگ


      یہ بھی پڑھئے: فیفا کی ورلڈ رینکنگ میں تیسرے مقام کیلئے کروشیا نے مراکش کو دی شکست، جانیے تفصیلات



      ڈیجیٹل نے ٹی وی کو چھوڑا پیچھے

      قطر فیفا ورلڈ کپ ہندوستان میں اب تک سب سے زیادہ دیکھے جانے والا فٹ بال ورلڈ کپ رہا ہے ۔ صرف جیو سنیما پر ہی 100 ملین سے زیادہ فٹبال کے شائقین فیفا کے میچز کامشاہدہ کیا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب ڈیجیٹل ویورز نے ٹی وی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے جیو سنیما ایپ 20 نومبر سے اب تک آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر تین ہفتوں کیلئے ڈاون لوڈ کیا جانا والے نمبر ون مفت ایپ بن گیا ہے ۔ نیز ای کامرس، بینکنگ ، فائنانشیل سروسز ، آٹو ، فیشن ، ہوسپیٹلیٹی اور فن ٹیک کے 50 سے زیادہ برانڈز نے وائیکام 18 اسپورٹس کی فیفا ورلڈ کپ کی پیش کش میں شمولیت اختیار کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: