Diego Maradona Dead : عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کا 60 سال کی عمر میں انتقال
میراڈونا اپنے زمانے کے عظیم فٹبالر تھے اور ان کی کپتانی میں ارجنٹینا نے 1986 کا عالمی کپ جیتا تھا ۔ اس جیت میں ان کی انفرادی کارکردگی کا زبردست عمل دخل تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 26, 2020 12:23 AM IST

Diego Maradona Dead : عالمی کپ فاتح ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر میراڈونا کا انتقال
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے افسانوی کردار اور عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کا انتقال ہوگیا۔ وہ 60 برس کے تھے ۔ مقامی میڈیا کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ڈیاگو میراڈونا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا ۔ میراڈونا کو ابھی کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان پر عمل جراحی کامیاب رہی اور سرجری کے بعد میراڈونا کو دو ہفتے قبل اسپتال سے رخصت کردیا گیا تھا۔
میراڈونا اپنے زمانے کے عظیم فٹبالر تھے اور ان کی کپتانی میں ارجنٹینا نے 1986 کا عالمی کپ جیتا تھا ۔ اس جیت میں ان کی انفرادی کارکردگی کا زبردست عمل دخل تھا۔
Football legend Maradona passes away
Read @ANI Story | https://t.co/eXtqexsJMo pic.twitter.com/llPT1KDJP4
— ANI Digital (@ani_digital) November 25, 2020
ورلڈ کپ جتانے کے اگلے سال 1987 میں میراڈونا نے اطالوی کلب نیپولی کو سیری اے کا چیمپن بنایا ۔ 1990 میں بھی میراڈونا نے یہی کارنامہ انجام دیا ۔ 1987 میں اٹیلین کپ اور یوئیفا کپ میں بھی میراڈونا کا جادو چلا ۔ حالانکہ اس دوران میراڈونا کو کوکین لینے کی عادت پڑ گئی ۔
میراڈونا نے 1991 میں نیپولی چھوڑ دیا اور ان پر ڈرگس لینے کے جرم میں 15 مہینے کی پابندی لگائی گئی ۔ سال 1994 میں انہیں امریکہ میں ہوئے ورلڈ کپ سے باہر کردیا گیا ۔ میراڈونا ڈرگس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے تھے ۔
میراڈونا کو دل سے وابستہ بیماریاں سال 1999 میں ہوگئی تھیں جب انہیں دو مرتبہ اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا تھا ۔ اب 2020 میں میراڈونا کا انتقال بھی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہی ہوا ہے ۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔