ہوم » نیوز » اسپورٹس

پورن اسٹار کا خون پیتا پکڑا گیا تھا یہ لیجنڈ کھلاڑی ، اب ملا یہ بڑا عہدہ !

مشہور فٹ بالر ایڈرین موٹو (Adrian Mutu) کی ذاتی زندگی میں بھی کافی اتھل پتھل رہی ۔ اس فٹ بالر نے تین شادیاں کیں ۔

  • Share this:
پورن اسٹار کا خون پیتا پکڑا گیا تھا یہ لیجنڈ کھلاڑی ، اب ملا یہ بڑا عہدہ !
پورن اسٹار کا خون پیتا پکڑا گیا تھا یہ لیجنڈ کھلاڑی ، اب ملا یہ بڑا عہدہ !

فٹ بال کی دنیا میں کئی ایسے کھلاڑی ہوئے ہیں ، جنہوں نے اپنے کھیل سے فینس کا دل جیتا ہے اور اس کے بدلہ میں انہیں کروڑوں روپے بھی ملے ہیں ۔ حالانکہ کچھ کھلاڑی اس نام اور شہرت کو سنبھال نہیں پاتے ہیں اور ایسی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جس سے ان کا کریئر تباہ ہوجاتا ہے ۔ ایسے ہی ایک فٹ بالر تھے ایڈرین موٹو (Adrian Mutu) ، جنہیں کبھی یوروپ کا بہترین اسٹرائیکر کہا جاتا تھا ۔ اینڈرین موٹو نے انٹر ملان سے لے کر چیلسی جیسے بڑے فٹ بال کلب کیلئے کھیلا ہے ۔ وہ رومانیہ کے بہترین فٹ بالر بھی تھے ، لیکن انہوں نے اپنے کریئر کے دوران کئی ایسی غلطیاں کیں ، جس کی وجہ سے وہ جلد ہی عرش سے فرش پر جا گرے ۔ حالانکہ اب ان کی زندگی پھر پٹری پر لوٹ رہی ہے اور وہ رومانیہ کی انڈر 21 ٹیم کے کوچ بن گئے ہیں ۔


رومانیہ کے اس لیجنڈ فٹ بالر پر ڈرگس لینے کا سنگین الزام لگا تھا ۔ ستمبر 2004 میں ان کی فٹنیس پر چیلسی کے مینیجر جوس مارنہو نے سوالات کھڑے کئے تھے ، جس کے بعد ان کا ٹیسٹ ہوا اور موٹو کے خون میں کوکین پائی گئی ۔ موٹو کو سات مہینے کی پابندی جھیلنی پڑی ۔ سال 2010 میں موٹو نے ایک مرتبہ پھر نشیلی اشیا کا استعمال کیا اور ان پر نو مہینے کی پابندی لگ گئی ۔ حالانکہ موٹو نے ان سبھی باتوں کو غلط قرار دیا ۔


رومانیہ کے اس لیجنڈ فٹ بالر پر ڈرگس لینے کا سنگین الزام لگا تھا ۔
رومانیہ کے اس لیجنڈ فٹ بالر پر ڈرگس لینے کا سنگین الزام لگا تھا ۔


موٹو نے دعوی کیا تھا کہ وہ ڈرگس ٹیسٹ میں اس لئے ناکام ہوئے ، کیونکہ انہوں نے اپنی سیکس پاور کو بڑھانے کیلئے دوائیاں کھائی تھیں ۔ انہون نے صاف طور پر کہا کہ وہ ڈرگس نہیں لیتے ہیں ۔ بتادیں کہ موٹو کو پارٹی رکنے کا بہت شوق تھا اور ان کے ماڈلس سے لے کر پورن اسٹار تک سبھی سے تعلقات تھے ۔ سال 2004 میں موٹو کے خلاف ایک اخبار نے اسٹنگ آپریشن کیا تھا ، جس میں وہ پورن اسٹار سے سیکس کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ یہی نہیں اخبار نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ موٹو نے پورن اسٹار لارا اینڈرسن کا خون بھی پیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیم انڈیا کے اس آل راونڈر کھلاڑی کی حاملہ منگیتر نے شیئر کی انتہائی بولڈ تصویر ، مچا ہنگامہ

یہ بھی پڑھیں : ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرنے کے فیصلہ پر شعیب ملک نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

موٹو کی ذاتی زندگی میں بھی کافی اتھل پتھل رہی ۔ اس فٹ بالر نے تین شادیاں کیں ۔ موٹو نے اپنی اہلیہ الیکزینڈرا ڈینو کے ساتھ مار پیٹ کی تھی ۔ حالانکہ بعد میں کیس واپس لے لیا گیا ۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگیا ۔ اس کے بعد موٹو کے تعلقات ہالی ووڈ اسٹار موران ایٹیاس سے بھی رہا ۔
First published: Jun 26, 2020 11:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading