ہوم » نیوز » اسپورٹس

بیوی کو کس کرکے ویڈیو بنانے لگا یہ لیجنڈ کھلاڑی ، بھڑک گئے فینس ، کہہ ڈالی ایسی بات

جب ایک میوزک ویڈیو کیلئے میسی اپنی اہلیہ کو کس کرتے نظر آئے ، تو فینس نے ہنگامہ مچادیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میسی یہ ویڈیو اپنے بچوں سے شوٹ کروا رہے تھے ۔

  • Share this:
بیوی کو کس کرکے ویڈیو بنانے لگا یہ لیجنڈ کھلاڑی ، بھڑک گئے فینس ، کہہ ڈالی ایسی بات
بیوی کو کس کرکے ویڈیو بنانے لگا یہ لیجنڈ کھلاڑی ، بھڑک گئے فینس ، کہہ ڈالی ایسی بات

فٹ بال کی دنیا کے اسٹار میں شامل لیونل میسی میدان پر بھلے ہی جارحانہ نظر آتے ہوں ، لیکن اپنی زندگی میں وہ کافی شرمیلے رہے ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر اہل خانہ کے ساتھ اپنی تصویریں تو شیئر کرتے ہیں ، لیکن بہت زیادہ نجی باتیں اور تصویریں شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں ۔ ایسے میں جب ایک میوزک ویڈیو کیلئے میسی اپنی اہلیہ کو کس کرتے نظر آئے ، تو فینس نے ہنگامہ مچادیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میسی یہ ویڈیو اپنے بچوں سے شوٹ کروا رہے تھے ۔ کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے کوئی اور ان کے ساتھ نہیں ہوگا۔


دراصل اس میوزک ویڈیو میں 113 الگ الگ جوڑے کو کس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اسپینش میں بنے اس گانے کا نام اینٹیس کیو ایل موندو ہے ، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس سے پہلے یہ دنیا ختم ہوجائے ۔ حالانکہ فینس کو میسی کا یہ ویڈیو پسند نہیں آیا ۔ کچھ یوزر نے کہا کہ میسی کا یہ ویڈیو دیکھ کر قے کرنے کا من کرتا ہے ۔ وہیں کچھ نے کہا کہ کیا یہ ویڈیو آپ کے بیٹوں نے بنایا ہے ۔ بچوں کے سامنے ماں باپ یہ کیسے کرسکتے ہیں ۔ وہیں کچھ کرسٹیانو رونالڈو فینس نے کہا کہ رونالڈو میسی سے زیادہ اچھا کس کرتے سکتے ہیں ۔ ان دونوں کے علاوہ بھی ویڈیو میں بہت سے فٹ بالر پارٹنر کو کس کرتے نظر آئے تھے ۔ ان میں میسی کے ساتھی کھلاڑی پوبلا بھی شامل ہیں ، جو کورونا وائرس سے متاثر تھے ۔




 

ارجنٹینا فٹ بال یونین کا بڑا فیصلہ

ادھر ارجنٹینا فٹ بال یونین کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ بڑھانے کیلئے کلب کو اپنی منظوری دینے پر راضی ہوگیا ہے ۔ اس فیصلہ سے میسی سیت تقریبا دو ہزار کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا ، جن کا قرار جون میں ختم ہونے والا ہے ۔ ارجنٹینا فٹ بال یونین اور ارجنٹینا کھلاڑ یونین کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ بڑھانے کیلئے کلب کو اپنی منظوری دینے پر متفق ہوا ہے ۔
First published: May 16, 2020 08:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading