ہوم » نیوز » اسپورٹس

ویٹریس سے اس مشہور فٹ بالر کو ہوا پیار ، سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد اس طرح ملی کامیابی

بارسلونا ک اسٹار مڈ فیلڈر ایوان رکیٹچ (Ivan Rakitic) کی کہانی تھوڑی الگ ہے ۔ ایوان اپنی اہلیہ سے پہلی مرتبہ ایک بار میں ملے تھے ، جہاں وہاں وہ ویٹریس تھیں اور پہلی ہی نظر میں ان کو دل دے بیٹھے ۔

  • Share this:
ویٹریس سے اس مشہور فٹ بالر کو ہوا پیار ، سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد اس طرح ملی کامیابی
ویٹریس سے اس مشہور فٹ بالر کو ہوا پیار ، سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد اس طرح ملی کامیابی

عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ فٹ بالرس ماڈلس اور اداکاراوں کے ساتھ ریلیشن شپ میں آتے ہیں  ۔ سلیبریٹی ہونے کی وجہ سے وہ اکثر ہی اسی سوشل گروپ میں اپنا ہم سفر تلاش کرلیتے ہیں ۔ حالانکہ کچھ لیونل میسی جیسے فٹ بالرس بھی ہیں ، جنہوں نے بچپن میں جس کو پسند کیا ، اسی سے شادی بھی کی ۔ اس معاملہ میں بارسلونا ک اسٹار مڈ فیلڈر ایوان رکیٹچ (Ivan Rakitic) کی کہانی تھوڑی الگ ہے ۔ ایوان اپنی اہلیہ سے پہلی مرتبہ ایک بار میں ملے تھے ، جہاں وہاں وہ ویٹریس تھیں اور پہلی ہی نظر میں ان کو دل دے بیٹھے ۔


ایوان نے ایک انٹریو کے دوران بتایا تھا کہ وہ سیول کلب کے ڈائریکٹر کے ساتھ کنٹریکٹ کی بات کرنے کے بعد کافی بے چین تھے ۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ ڈرنکس کیلئے ایک بار میں پہنچے ، جہاں وہ پہلی مرتبہ راکیل ماوری سے ملے ۔ راکیل وہاں ویٹریس تھیں ، انہیں دیکھتے ہی ایوان اپنا دل دے بیٹھے ۔ اس دوران ان کے بھائی نے ان سے پوچھا کہ تمہیں کئی اور کلب سے بھی آفرس ہیں تمہیں کیا صرف سیول  (Sevielle) سے ہی کھیلنا ہے۔ رکیٹچ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں میں سیول کی جانب سے کھیلوں گا اور اس لڑکی سے شادی کروں گا ۔ سال 2013 میں انہوں نے یہ دونوں کام کئے ۔


رکیٹچ تین ماہ تک اسی ہوٹل میں رہے ، جہاں وہ بار تھا اور کافی اور جوس آرڈر کرتے رہتے تھے ، کیونکہ انہیں اسپینش زبان میں صرف انہی دو چیزوں کا نام معلوم تھا ۔ ہر مرتبہ جب الگ ویٹریس آتی تو وہ کہتے کہ راکیل کو ہی بھیجا جائے ۔ اس دوران انہوں نے کئی مرتبہ راکیل سے ڈیٹ کیلئے پوچھا ، لیکن ہر مرتبہ وہ کام کا بہانہ بناکر منع کردیتی تھی ۔


سال 2013 میں کی شادی

ایک دن رکیٹچ کے بھائی نے انہیں بتایا کہ راکیل اپنے چھٹی کے دن بھی کام کررہی ہے ، رکیٹچ فورا وہاں پہنچے اور ڈیٹ کیلئے پوچھا ۔ راکیل ڈنر پر ان کے ساتھ گئیں اور تب سے ساتھ ہی ہیں ۔ دونوں نے دو ہفتوں تک ڈیٹ کرنے کے بعد 2013 میں اسی شہر میں شادی کی ، جہاں ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔ سال 2013 میں جولائی میں سیول میں دونوں نے شادی کی اور اسی سال بیٹی ایتھیا کی پیدائش بھی ہوئی ۔ وہیں سال 2016 میں دوسری بیٹی ادارا کی پیدائش ہوئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2020 05:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading