ہوم » نیوز » اسپورٹس

سڑک پر پڑے پیسے اٹھاکر گرل فرینڈ کو ڈیٹ پر لے جاتا تھا یہ اسٹار کھلاڑی ، 18 سال بعد کی شادی

سوآریز (Luis Suarez) کو ان کی بیوی نے پندرہ سال کی عمر میں یہ احساس دلایا دیا تھا کہ وہ فٹ بال کیلئے بنے ہیں ۔ انہیں کی بدولت آج سوآریز دنیا کے سب سے کامیاب فٹ بالرس میں شمار کئے جاتے ہیں اور فینس کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔

  • Share this:
سڑک پر پڑے پیسے اٹھاکر گرل فرینڈ کو ڈیٹ پر لے جاتا تھا یہ اسٹار کھلاڑی ، 18 سال بعد کی شادی
سڑک پر پڑے پیسے اٹھاکر گرل فرینڈ کو ڈیٹ پر لے جاتا تھا یہ اسٹار کھلاڑی ، 18 سال بعد کی شادی

کہا جاتا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے خاتون کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ یہ بات بارسلونا (Barcelona) کے اسٹار فٹ بالر لوئس سوآریز  (Luis Suarez) کی زندگی کی کہانی میں پوری طرح صحیح ثابت ہوتی ہے ۔ سوآریز کو ان کی بیوی نے پندرہ سال کی عمر میں یہ احساس دلایا دیا تھا کہ وہ فٹ بال کیلئے بنے ہیں ۔ انہیں کی بدولت آج سوآریز دنیا کے سب سے کامیاب فٹ بالرس میں شمار کئے جاتے ہیں اور فینس کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔


چھ سال کی عمر میں لوئس سوآریز نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا ، جب وہ اپنے گھریلو شاہ سالٹو کو چھوڑ کر موتیویڈوآ  گئے ۔ یہاں سوآریز کی ماں نے انہیں یوریٹا کلب سے جوڑا ۔ سوآریز نے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک گول کرکے دو صفر سے پیچھے چل رہی اپنی ٹیم کو جیت دلادی ۔ اسی دوران ان کے والد نے کنبہ کو چھوڑ دیا اور اقتصادی تنگی کی وجہ سے سوآریز کو فٹ بال بھی چھوڑنی پڑی ۔ ان حالات میں سوآریز غلط راہ پر چلے گئے اور شراب کے نشے میں رہنے لگے ۔ 15 سال کی عمر میں ان سب چیزوں سے جوجھتے ہوئے ان کی ملاقات صوفیہ سے ہوئی ۔ 13 سال کی صوفیہ کو دیکھتے ہی سوآریز کو ان سے پیار ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال کی عمر میں مجھے گرل فرینڈ ملی ، جس نے میرے ذہن سے سبھی سوالات ختم کردئے ۔ مجھے اس دوران احساس ہوا کہ میرے لئے فٹ بال کیا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : بریک اپ کے بعد بوائے فرینڈ نے اس خوبصورت خاتون کھلاڑی کی نیوڈ فوٹو کردی لیک ، روتے ہوئے بولی : مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا


اس کے بعد سوآریز کیلئے صرف فٹ بال اور صوفیہ ہی اہم ہیں ۔ وہ صوفیہ کیلئے سڑک پر پڑے پیسے اٹھاتے تھے اور انہیں پارٹی دیا کرتے تھے ۔ حالانکہ اس وقت ان کا دل ٹوٹ گیا ، جب صوفیہ اپنے کنبہ کے ساتھ بارسلونا چلی گئی ۔ سوآریز نے اس کے بعد رن و رات محنت کی اور لیورپول میں شامل ہوگئے ۔ تاکہ وہ صوفیہ کے قریب پہنچ سکیں ۔

سوآریز اس دوران کئی تنازعات میں بھی پھنسے ، لیکن صوفیہ نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ جب سوآریز پر مخالف کھلاڑی کو کاٹنے کی وجہ سے 10 میچوں کی پابندی لگی ، تب بھی وہ ان کے ساتھ رہی ۔ صوفیہ نے سوآریز کو سنبھالا اور پھر سے میدان پر اترنے میں مدد کی ۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی پلٹ کر نہیں دیکھا ۔ آج وہ دنیا کے سب سے کامیاب کلب میں شامل بارسلونا کا حصہ ہیں اور اس کی ریڑھ کی ہڈی مانے جاتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2020 04:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading