ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس لیجنڈ کھلاڑی کی 52 سال کی ماں کو ہوا 22 سال کے لڑکے سے پیار ، 2 ہفتے میں ٹوٹا رشتہ ، وجہ انتہائی حیران کن

پی ایس جی کے اسٹار فٹ بالر نیمار (Neymar) کی ماں ندین کو جب پتہ چلا کہ ان کا بوائے فرینڈ پہلے لڑکوں کو ڈیٹ کرتا تھا تو انہوں نے اس سے رشتہ ختم کرلیا ۔

  • Share this:
اس لیجنڈ کھلاڑی کی 52 سال کی ماں کو ہوا 22 سال کے لڑکے سے پیار ، 2 ہفتے میں ٹوٹا رشتہ  ، وجہ انتہائی حیران کن
اس لیجنڈ کھلاڑی کی 52 سال کی ماں کو ہوا 22 سال کے لڑکے سے پیار ، 2 ہفتے میں ٹوٹا رشتہ ، وجہ انتہائی حیران کن

پی ایس جی کے اسٹار فٹ بالر نیمار (Neymar) بطور کھلاڑی کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔ وہ فٹ بال دنیا کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ اپنے اسٹارڈم اور کھیل کی وجہ سے وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں ، لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے وہ نہیں بلکہ ان کی ماں سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ، جس کی وجہ بھی کافی خاص ہے ۔ نیمار اپنی ماں ندین گونکلیوس (Nadine Goncalves) کے کافی قریب ہیں ۔ ان دنوں برازیل کے اس فٹ بالر کی ماں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ دراصل 52 سال کی ندین اپنے بیٹے نیمار سے بھی چھ سال چھوٹے لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔


ندین نے کچھ دن پہلے اپنے انسٹاگرام پر گیمر اور ماڈر ٹیاگو راموس  (Tiago Ramos)  کے ساتھ تصویریں شیئر کرکے انکشاف کیا تھا کہ وہ انہیں ڈیٹ کررہی ہیں ۔ سال 2016 میں انہوں نے نیمار کے والد اور ایجنٹ ویگنر ریبئیرو (Wagner Ribeiro)  کے ساتھ 25 سال کی شادی ختم کردی تھی ۔ تصویروں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ نیمار بھی اس رشتے سے خوش ہیں ۔ انہوں نے ندین اور ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک تصویر پر کمنٹ کیا ، آپ خوش رہئے ، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ نیمار کے والد نے بھی ندین کے نئے رشتے پر خوشی ظاہر کی تھی ۔ حالانکہ دو ہفتوں کے اندر ہی ان کا بریک اپ ہوگیا ۔


دراصل ندین کو جب پتہ چلا کہ ان کا بوائے فرینڈ پہلے لڑکوں کو ڈیٹ کرتا تھا تو انہوں نے اس سے رشتہ ختم کرلیا ۔ خبروں کے مطابق راموس پہلے نیمار کے شیف کو ڈیٹ کرچکا ہے ۔ وہیں وہ برازیل کے ایکٹر کرلنہوس مائے کے ساتھ بھی رشتے میں رہ چکا ہے ۔ بریک اپ کے بعد راموس اپنے گھر لوٹ چکا ہے ۔


آپ کو بتادیں کہ سال 2017 میں راموس نے نیمار کو میسیج کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ نیمار کا بہت بڑا فین ہے ۔ اس نے لکھا کہ نیمار آپ شاندار ہیں ، مجھے نہیں معلوم بطور فین میں اپنے جذبات کیسے بیان کروں ، میں جب آپ کو کھیلتے دیکھتا ہوں تو بہت ترغیب پاتا ہوں ، ایک دن میں امید کرتا ہوں کہ آپ یہ میسیج پڑھیں گے ، میں اور آپ بھائی کی طرح ایک ساتھ کھیلیں گے ۔
First published: Apr 26, 2020 08:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading