ایک امریکی خاتون نے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کے مطابق رونالڈو نے اس کی 2009 میں عصمت دری کی تھی۔ گزشتہ دنوں اس خاتون کے بیان کو ایک جرمن میگزین (ڈر اسپیجل) نے شائع کیا تھا۔ اب رونالڈو کے وکلاء کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات کو اس طرف سے شائع کرنے کے تحت وہ میگزین پر مقدمہ کریں گے۔
رونالڈو موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے معریف کھلاڑی ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ ’پلیئر آف دی ائیر‘ رہ چکے ہیں۔ تو وہیں دوسری جانب میگزین کے مطابق، یہ عصمت دری 2009 میں لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی۔ میگزین نے یہ بیان مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کیتھرین مایورگا کے وکیل کی جانب سے شائع کیا ہے۔ میگزین نے آگے بتایا کہ اس کے بعد مایورگا اور رونالڈو نے کورٹ کے باہر ہی اس معاملہ کو حل کر لیا تھا۔ اس کے لئے انہیں $375,000 رقم بھی دی گئی تھی اور ان سے وعدہ لیا گیا کہ وہ اس کے بارے میں پھر کبھی بات نہیں کریں گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔