உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    20سال کے اسٹار فٹ بالر پر گرل فرینڈ کو پیٹنے کا الزام، جبرا کیا سیکس، تصویروں میں دکھائے زخموں کے نشان

    انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رابسن نے لکھا کہ 'جو بھی یہ جاننا چاہتے ہے کہ میسن گرین ووڈ میرے ساتھ کیا کرتا ہے'۔ کئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹوں کے نشانات دکھائے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال کلب مانچیسٹر (Manchester United)  یونائیٹڈ کے اسٹار اسٹرائیکر میسن گرین ووڈ ایک بڑے تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ ان پر ان کی گرل فرینڈ ہیریئٹ رابسن نے گھریلو تشدد  ( domestic violence)  اور جسمانی استحصال (physical abuse) کا  الزام لگایا ہے۔ رابسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی کہانی پر کچھ تصاویر، ویڈیوز اور ایک آڈیو کلپ شیئر کیا۔ تصویر میں ان کی ناک سے خون بہتا ہوا دیکھا گیا جبکہ آڈیو کلپ میں انکشاف کیا گیا کہ 20 سالہ مینس ان کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

      اس کے بعد یہ تصویر اور آڈیو کلپ سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ فینس  کا کہنا ہے کہ اس کھلاڑی کا کیریئر ختم ہوچکا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد رابسن نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ کلیئر کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ پروفائل فوٹو بھینہیں لگی ہوئی ہے۔

      مانچیسٹر یونائیڈ نے اس معاملے پر کہا ہے کہ انہیں اس کی اطلاع ملی ہے اور وہ تشدد کی حمایت نہیں کرتے۔ میسن مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکیڈمی سے  نکلے ہیں اور وہ انگلینڈ کی جونیئر ٹیم کے لیے فٹ بال بھی کھیل چکے ہیں۔

      انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رابسن نے لکھا کہ 'جو بھی یہ جاننا چاہتے ہے کہ میسن گرین ووڈ میرے ساتھ کیا کرتا ہے'۔ کئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹوں کے نشانات دکھائے۔ آڈیو میں، گرین ووڈ کو مبینہ طور پر رابسن پر چیختے ہوئے سنا جا رہا ہے جس میں وہ اسے دھمکی دے رہے ہیں۔

      میسن جس نے 2019 میں کلب کی سینئر ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا، کچھ ہی وقت میں ٹیم کے اسٹار کھلاڑی بن گئے۔ اانہوں نے پریمیئر لیگ، چیمپئنز لیگ، ایف اے کپ اور لیگ کپ کو ملاکر  کل 129 میچز کھیلے جس میں کل 35 گول کئے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: