ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیا کے عالمی کپ فاتح کپتان ایلین بارڈر نے کہا- وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں سے ٹسٹ کرکٹ ہے زندہ

آسٹریلیا کے پہلے عالمی کپ فاتح کپتان ایلین بارڈر کا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں کی وجہ سے آج ٹسٹ کرکٹ زندہ ہے۔ 65 سالہ بارڈر ہندوستان رن مشین وراٹ کے تئیں اپنی محبت کو چھپا نہیں سکے اور ان کا خیال ہے کہ وراٹ جیسے کرکٹروں کی وجہ سے ٹسٹ میچ میں دلچسپی برقرار ہے۔

  • Share this:
آسٹریلیا کے عالمی کپ فاتح کپتان  ایلین بارڈر نے کہا- وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں سے ٹسٹ کرکٹ ہے زندہ
آسٹریلیا کے عالمی کپ فاتح کپتان نے کہا- وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں سے ٹسٹ کرکٹ زندہ ہے: ایلین بارڈر

سڈنی: آسٹریلیا کے پہلے عالمی کپ فاتح کپتان ایلین بارڈر کا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں کی وجہ سے آج ٹسٹ کرکٹ زندہ ہے۔ 65 سالہ بارڈر ہندوستان رن مشین وراٹ کوہلی کے تئیں اپنی محبت کو چھپا نہیں سکے اور ان کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں کی وجہ سے ٹسٹ میچ میں دلچسپی برقرار ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیائی دورے پر ہے، جہاں اسے 27 نومبر سے تین ونڈے، تین ٹی-20 اور چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

ہندوستان کی سرزمین پر 1987 میں پہلی بار آسٹریلیا کو عالمی چیمپیئن بنانے والے ایلین بارڈر نے کہا، "وہ ہمارے مضبوط حریف ہیں اور جارحانہ کرکٹ پر یقین رکھتے ہیں۔" وراٹ کوہلی ایک بہترین بلے باز ہیں اور ان کے جیسے کھلاڑی اور ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیموں نے ٹسٹ کرکٹ کو فرنچائیزی کرکٹ کے بڑھتے خطرے سے بچاتے ہوئے ٹسٹ کرکٹ کی دلچسپی کو برقرار رکھا ہے‘‘۔

آسٹریلیا کے پہلے عالمی کپ فاتح کپتان ایلین بارڈر کا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں کی وجہ سے آج ٹسٹ کرکٹ زندہ ہے۔ 65 سالہ بارڈر ہندوستان رن مشین وراٹ کوہلی کے تئیں اپنی محبت کو چھپا نہیں سکے اور ان کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں کی وجہ سے ٹسٹ میچ میں دلچسپی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی اس دورے پر صرف ایک ہی ٹسٹ کھیلیں گے، جو آسٹریلیا کے لئے راحت کی بات ہے۔ میرے حساب سے یہ ہندوستان کے لئے بڑا نقصان ہوگا۔ بطور بلے باز اور کپتان ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل کام ہے۔ ایلین بارڈر نے کہا ’’ہم امید کررہے تھے کہ وراٹ کوہلی کے پہلے بچے کی پیدائش آسٹریلیا میں جنم لیتی۔ اس سے ہم بعد میں دعویٰ کرسکتے تھے کہ وہ آسٹریلیائی ہے۔ وراٹ کوہلی اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے پہلے ٹسٹ کے بعد ہندوستان لوٹ جائیں گے‘‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 20, 2020 07:26 PM IST