کشمیر: سابق آسٹریلیائی کرکٹر اور انٹرنیشنل کوچ ڈیو واٹمور نے جموں وکشمیرکے عمران ملک کی ٹیم انڈیا میں شمولیت پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے عمران ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تیزگیند بازی میں ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا،"پیس بولنگ میں عمران ملک کی کارکردگی کافی اچھی ہے، میں انہیں ٹیم انڈیا میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔
ڈیو واٹمور نے مزیدکہا کہ عمران ملک ایک نوجوان کھلاڑی ہیں۔ ان کا مستقبل کافی روشن ہے اور ضرور ٹیم انڈیا کی ہر کامیابی میں ان کا ہاتھ ہوگا اور آنے والے وقت میں وہ دنیا کے تیز گیند بازوں میں شامل ہوں گے اور اچھے ریکارڈ قائم کرنے کی بھی امید ہے۔
ایچ ایم ٹی سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان باتوں کا اظہار کرتے ہوئے ڈیو واٹمور نے مزیدکہا کہ انہوں نے 1979 میں سری نگر میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین کھیلے گئے میچ میں حصہ لیا تھا اور کشمیر آنے کا وہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔ اور آج وارد کشمیر ہونے کا یہ دوسرا تجربہ کرنے کاموقع ملا۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔

سابق آسٹریلیائی کرکٹر اور انٹرنیشنل کوچ ڈیو واٹمور نے دون انٹرنیشنل اسکول سری نگر ایچ ایم ٹی میں آسٹریلین wilmot ولموٹ فاؤنڈیشن بلاک کا بھی افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں بلکہ بہتر پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ سابق آسٹریلیائی کرکٹر اور انٹرنیشنل کوچ ڈیو واٹمور نے دون انٹرنیشنل اسکول سری نگر ایچ ایم ٹی میں آسٹریلین wilmot ولموٹ فاؤنڈیشن بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیو واٹمور نے کشمیر میں اس اسکول کے قیام کرنے کو ایک اچھا قدم قرار دیا۔
آسٹریلیائی کرکٹر نے کہا کہ اس اقدام سے آسٹریلیا اورہندوستان کے درمیان بین الاقوامی سطح پر بہتر تعلقات قائم ہوں گے اور عوام کو بھی اس ادارے سے اچھے فائدے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی کہ وہ اس افتتاحی تقریب کا حصہ بنے۔ ڈیو واٹمور نے آئی پی ایل سے متعلق بھی اپنے تاثرات بیان کئے۔ افتتاحی تقریب پر جموں وکشمیر کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ پریس کانفرنس کے بعد منعقدہ تقریب پر مختلف رنگارنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ کافی تعداد میں اسکولی بچوں اور والدین نے حصہ لیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔