ہوم » نیوز » اسپورٹس

بنگلہ دیش کےسابق کرکٹرز مرتضیٰ اور نفیس اقبال کورونا سے متاثر

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور نفیس اقبال میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ مشرفی مرتضیٰ کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی۔

  • Share this:
بنگلہ دیش کےسابق کرکٹرز مرتضیٰ اور نفیس اقبال کورونا سے متاثر
بنگلہ دیش کےسابق کرکٹرز مرتضیٰ اور نفیس اقبال کورونا سے متاثر

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور نفیس اقبال میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ مشرفی مرتضیٰ کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ مشرفی مرتضیٰ پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھے اور جمعہ کے روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ انہیں گھر میں کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 36 سالہ مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کے لئے 36 ٹیسٹ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی -20 میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ کورونا وبا کے دوران متاثرہ افراد کی مسلسل مدد کر رہے تھے۔


بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اور موجودہ ونڈے کپتان تمیم اقبال کے بڑے بھائی نفیس اقبال بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس وقت وہ اپنے گھر میں کوارنٹائن میں ہیں۔ 34 سالہ نفیس نے بنگلہ دیش کے لئے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پہلے تین معاملات کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس 13 جون تک 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا تھا۔


مشرفی مرتضیٰ کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے کورونا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مشرفی مرتضیٰ کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے کورونا ہونے کی تصدیق کی ہے۔


واضح رہے کہ کورونا وائرس پہلی مرتبہ گزشتہ برس دسمبر میں ووہان کی جانوروں کی مارکیٹ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کی بدولت چین وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا تھا۔ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے اور اب دنیا بھر میں وبا کے کیسز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 37 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا کیسز کی تعداد 108،775 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 1425 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک 43،993 افراد اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔
First published: Jun 21, 2020 12:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading