پاکستان کے سابق تیزگیند باز سرفراز نوازکا دعویٰ- میں نے عمران خان کوکوکین لیتے دیکھا ہے
سرفراز نواز 1970 اور 1980 کی دہائی میں پاکستانی ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز تھے اور وہ عمران خان کے ساتھ کھیلتے تھے۔ سرفراز نواز نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے دعوے کو عمران خان جھوٹا سمجھتے ہیں تو وہ انہیں عدالت لے کر جاسکتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 03, 2020 02:51 PM IST

پاکستان کے سابق تیزگیند باز سرفراز نوازکا دعویٰ- میں نے عمران خان کوکوکین لیتے دیکھا ہے
نئی دہلی: پاکستان کے سابق تیز گیند باز سرفراز نواز (Sarfaraz Nawaz) نے پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم اور سابق کرکٹ کپتان عمران خان (Imran Khan) پر بڑا الزام لگایا ہے۔ سرفراز نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کوکین (Drugs) کا استعمال کرتے تھے۔ سرفراز نواز کے اس سنسنی خیز دعوے کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ سرفراز نواز 1970 اور 1980 کی دہائی میں پاکستانی ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز تھے اور وہ عمران خان کے ساتھ کھیلتے تھے۔ سرفراز نواز نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے دعوے کو عمران خان جھوٹا سمجھتے ہیں تو وہ انہیں عدالت لے کرجاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹروں پر ڈرگس لینے کے الزام پہلے بھی لگتے رہے ہیں۔
سرفراز نواز کا دعویٰ
سرفراز نواز نے اس ویڈیو میں 1987 کے ایک میچ کا ذکر کیا ہے۔ یہ میچ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ سرفراز نواز کے مطابق، اس میچ میں عمران خان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی۔ انہوں نے اس حادثہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں عمران خان ان کے گھر پر آئے تھے اور کھانے کے دوران انہوں نے ڈرگس لئے تھے۔
نوٹ میں کوکین ڈال کر لیتے تھے
کون ہیں سرفراز نواز؟
سال 1969 سے 1984 تک پاکستان کے لئے 55 ٹسٹ اور 45 ونڈے کھیلنے والے سرفراز نواز طویل وقت تک تیز گیند بازی اٹیک پر عمران خان کے جوڑی دار رہے۔ وہ ریورس سوئنگ کے بادشاہ تھے۔ ٹسٹ کرکٹ میں 177 وکٹ لینے والے سرفراز نواز بعد میں پاکستان میں رکن پارلیمنٹ بنے۔ اس کے علاوہ وہ کمینٹیٹر بھی رہے۔ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں 5 ہزار سے زیادہ رن بھی بنائے۔