ہوم » نیوز » اسپورٹس

عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کھلاڑیوں کا گھرتباہ، ٹرک اورٹیکسی چلانے کومجبور

پاکستان کے سابق تیزگیند بازتنویراحمد نےعمران خان اورپی سی بی پربڑا الزام عائد کیا ہے۔

  • Share this:
عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کھلاڑیوں کا گھرتباہ، ٹرک اورٹیکسی چلانے کومجبور
عمران خان نےکردیا گھریلو کرکٹ کو برباد؟

پاکستان کی ٹیم ان دنوں مداحوں اوراپنے صحافیوں کی ناراضگی کا شکار ہورہی ہے۔ سری لنکا کےخلاف ٹی -20 سیریزمیں 0-3 سے کلین سوئپ ہونےکے بعد پاکستان کی ٹیم پرسوالیہ نشان کھڑے کئے جارہے ہیں۔ ویسےاس کے علاوہ ایک اورموضوع ہے، جس کی وجہ سے پی سی بی اورپاکستان کے وزیراعظم عمران خان پرکرکٹروں کو برباد کرنے کےسنگین الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔


عمران خان نے کیا پاکستانی کرکٹروں کو برباد؟


پاکستان کے سابق تیزگیند بازتنویراحمد نےعمران خان اورپی سی بی پربڑا الزام عائد کیا ہے۔ تنویراحمد کے مطابق پاکستان میں محکمہ جاتی کرکٹ (ڈپارٹمنٹ کرکٹ) بند ہونے سےکئی کرکٹربے روزگارہوگئے ہیں۔ تنویراحمد نے الزام لگاتے ہوئے کہا 'مجھے پی سی بی پربے حد غصہ آرہا ہے۔ حد ہوتی ہے کسی چیزکی۔ آپ لوگوں نے ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند کردیا، کیا آپ لوگوں نے کبھی سوچا تھا کہ اس سے کرکٹروں کا کتنا بڑا نقصان ہوگا۔ تم لوگوں نےکرکٹروں کی نوکری اورگھروں کو برباد کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی سوچ تھی کہ محکمہ جاتی کرکٹ بند ہونا چاہئے، جیسے ہی وہ وزیراعظم بنے، انہوں نے یہ کربھی دیا۔


تنویراحمد نے عمران خان پرعائد کئے بڑے الزامات
تنویراحمد نے عمران خان پرعائد کئے بڑے الزامات


تنویراحمد نے آگے کہا 'عمران خان نےڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بند کرکے آسٹریلیا کی طرح 6 ٹیمیں بنا ڈالیں۔ اب بن گئی 6 ٹیمیں، نکل آئے ورلڈ کلاس کھلاڑی؟ 70 سال سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ چل رہا تھا اورایک جھٹکے میں سب بند کرکے 6 ٹیمیں بنا دی گئیں۔ کوئی آدمی ہے پی سی بی کوسمجھانے والا؟ کسی نےعمران خان کو سمجھایا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوگئے تو کرکٹربرباد ہوجائیں گے۔ عمران خان خود ڈپارٹمنٹ کرکٹ کھیلے ہیں۔ لڑکے بے روزگار ہوگئے، گھران کے تباہ ہوگئے'۔




ٹرک - ٹیکسی چلانے کومجبورپاکستانی کرکٹرس

پاکستان کے سابق تیزگیند بازتنویراحمد نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے اب کئی کھلاڑی ٹرک اورٹیکسیاں چلا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا 'ایک فضل نام کا کھلاڑی ہے، جو ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے کے بعد ٹرک چلا رہا ہے۔ ایک اورلڑکا اوبر ٹیکسی چلانے کو مجبورہے۔ عمران خان اورپی سی بی کچھ توشرم کرے'۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ڈپاٹمنٹ کرکٹ میں 121 ٹیمیں تھیں، لیکن پی سی بی نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اسے بس 6 ٹیموں میں تبدیل کردیا۔ پاکستان کے نئے گھریلو فارمیٹ میں بلوچستان، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونوا، شمالی پاکستان، سندھ اورجنوبی پنجاب کی ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔
First published: Oct 17, 2019 07:36 PM IST