ہوم » نیوز » اسپورٹس

بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیو رکھتا تھا نیوزی لینڈ کا یہ کھلاڑی ، اب جیل میں رہے گا دو سال

نیوزی لینڈ کے ایک سابق کرکٹ کھلاڑی ہارلے تھامس جارج جیمس کو چائلڈ پورنوگرافی کے معاملہ میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

  • Share this:
بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیو رکھتا تھا نیوزی لینڈ کا یہ کھلاڑی ، اب جیل میں رہے گا دو سال
بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیو رکھتا تھا نیوزی لینڈ کا یہ کھلاڑی ، اب جیل میں رہے گا دو سال

نیوزی لینڈ کے ایک سابق کرکٹ کھلاڑی ہارلے تھامس جارج جیمس کو چائلڈ پورنوگرافی کے معاملہ میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ کینٹر بری کیلئے کھیلنے والے اس کھلاڑی کو بچوں کی فحش تصویریں اور ویڈیوز رکھنے کے معاملہ میں دو سال تین مہینے کی جیل کی سزا ہوئی ہے۔ ہارلے تھامس جارج جیمس کے کمپیوٹر سے بچوں کی 3450 فحش تصویریں اور کئی قابل اعتراض ویڈیو ملے ہیں۔

گزشتہ ماہ ہارلے کو کرائسٹ چرچ ضلع عدالت نے بھی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد کینٹربری کیلئے گھریلو کرکٹ کھیلنے والے اس کرکٹر کے وکیل نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی اور اب وہ یہاں بھی قصوروار قرار دئے گئے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ہارلے کے پاس سے برآمد تصاویر میں کچھ دو سال سے کم عمر کے بچوں کی بھی تصویریں شامل ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ ہارلے پیڈوفلک جیسی سنگین ذہنی بیماری سے متاثر ہے۔ ہارلے کا کرکٹ کیرئیر سال 1999 میں شروع ہوا تھا ۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے اور اپنے کیرئیر میں وہ صرف پانچ فرسٹ کلاس میچ ہی کھیل پائے تھے۔ اس دوران ہارلے نے 10 اننگز میں 25 کی اوسط سے 225 رن بنائے، جس میں انہوں نے دو نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

First published: Jul 25, 2018 02:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading