ہوم » نیوز » اسپورٹس

عالمی چمپئن انگلینڈ کی بدترین ریکارڈ پرسابق کپتان نےسوشل میڈیا پر'گالی' دے دی

صرف 10 دن پہلے عالمی کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف لارڈس ٹسٹ میں صرف 85 رنوں پرسمٹ گئی۔ اس کارکردگی کے بعد اس کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کئے۔

  • Share this:
عالمی چمپئن انگلینڈ کی بدترین ریکارڈ پرسابق کپتان نےسوشل میڈیا پر'گالی' دے دی
عالمی چمپئن انگلینڈ صرف 85 رن بناکرآئرلینڈ کے خلاف ڈھیر ہوگئی۔

پہلی بار آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم نے زبردست جھٹکا دے ڈالا۔ لارڈس میں کھیلے جارہے واحد ٹسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم محض 85 رنوں کی ڈھیرہوگئی۔ اس میچ میں انگلینڈ کے پہلے ہی سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم محض 85 رنوں پرڈھیرہوگئی۔ اس میچ میں انگلینڈ کے بلے باز پہلی اننگ میں محض 142 گیندیں ہی کھیل سکے۔


انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی باراپنے گھرپراتنی کم گیند کھیل کرسرینڈرکیا ہے۔ یہ گھریلو میدان پر گیندوں کے لحاظ سے اس کی سب سے چھوٹی اننگ ہے۔ انگلینڈ کی اتنی شرمناک کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پرشائقین اس کا مذاق اڑانے لگے۔ وہیں سابق کپتان مائیکل وان نے تو سوشل میڈیا پرنازیبا الفاظ کا استعمال کرڈالا۔


مائیکل وان کی اس پوسٹ پرلوگوں نے خوب سخت ردعمل ظاہرکئے۔ لوگوں نے یہاں تک لکھ دیا کہ انگلینڈ غلطی سے عالمی چمپئن بن گیا، وہ اس خطاب کے لائق نہیں تھا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 'غیرملکی کھلاڑی' باہرجاتے ہی انگلینڈ کی ٹیم کی پول کھل گئی۔


مائیکل وان کا ٹوئٹ
مائیکل وان کا ٹوئٹ


کرکٹ شائقین کا زبردست ٹوئٹ
کرکٹ شائقین کا زبردست ٹوئٹ


ایسے ڈھیرہوگئی انگلش ٹیم

آئرلینڈ کے تیزگیندبازٹم مرتاگ کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندارکارکردگی کی بدولت آئرلینڈ نےموجودہ ون ڈے عالمی چیمپئن انگلینڈ کوواحد ٹیسٹ کےپہلے دن بدھ کو 23.4 اوور میں محض85 رن پرسمیٹ دیا۔ پہلی مرتبہ ون ڈےعالمی چیمپئن بنی انگلینڈ کی ٹیم سے کسی کویہ توقع نہیں تھی کہ وہ آئرلینڈ کے سامنے اس طرح گھٹنے ٹیک دے گی ۔ تاہم آئرلینڈ کے گیند بازوں نے یہ کرشمہ کردکھایا۔ مرتاگ نےاپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9اوور میں محض 13 رن دے کر5  وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ایڈيرنے 32 رن پرتین وکٹ اوربائیڈ رینكن نے 5 رن پردو وکٹ لئے۔

انگلینڈ کی طرف سےتین ہی بلے بازدہائی کے ہندسےتک پہنچ سکے۔ جوڈینلي نے 28 گیندوں میں چارچوکوں کی مدد سے 23 رن، آٹھویں نمبرکےبلے بازسیم کرن نے 16 گیندوں میں دو چوکوں کی مددسے 18 رن اور10 ویں نمبرکےبلےبازاولي اسٹون نے18 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے19 رن بنائے۔ انگلینڈ کےتین بلےبازجانی بيرسٹو، معین علی اورکرس ووکس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے جبکہ جیسن رائے پانچ اورکپتان جوروٹ دو رن ہی بنا سکے۔ ٹاس جیت کرپہلےبلے بازی کرنےاتری انگلینڈ کی ٹیم نےاپنے 9 وکٹ توصرف 67 رن پرہی گنوا دیئےتھے۔ اسٹون اورجیک ليچ نےآخری وکٹ کے لئے 18 رن جوڑے۔ انگلینڈ کی اننگ لنچ کےاندرہی سمٹ گئی اوراس طرح کرکٹ تاریخ میں یہ اس کی پانچویں سب سے کم اسکورکی اننگ رہی۔
First published: Jul 24, 2019 08:54 PM IST