نئی دہلی: اس سال پاکستانی (Pakistan) ٹیم نے ٹی-20 میں سے 20 میچ جیتے اور اس حصولیابیابی کو حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بنی۔ اس سال محمد رضوان اور بابر اعظم (Babar Azam) کی جوڑی نے کچھ شاندار اننگ کھیلی اور کچھ یادگار ریکارڈ اپنے نام کئے۔ سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف (Rashid Latif) نے پی ٹی وی اسپورٹس پر بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کی جم کر تعریف کی۔
سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے کہا کہ ایک سال پہلے ہم کہتے تھے کہ پاکستان کے پاس وراٹ کوہلی (Virat Kohli)، روہت شرما (Rohit Sharma) اور کے ایل راہل (KL Rahul) جیسے کھلاڑی نہیں ہیں، مگر اب ہندوستانی بھی کہیں گے کہ ہمارے پاس بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے کھلاڑی نہیں ہیں۔
ایک وقت سست اسٹرائیک ریٹ کو لے کر کی تھی تنقید
اس سال ٹی-20 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 1779 رن بنائے۔ ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں بابر اعظم نے 6 میچوں میں 60.60 کی اوسط سے 303 رن بنانے تھے۔ بابر اعظم اس وقت نمبر ون ونڈے بلے باز ہیں۔ اس سال ایک وقت سابق کپتان راشد لطیف اور انضمام الحق نے سست اسٹرائیک ریٹ کے سبب محمد رضوان اور بابر اعظم کی تنقید کی تھی۔
راشد لطیف نے کہا کہ پہلے ہمیں ان کی سست اسٹرائیک ریٹ پر اعتراض تھا، لیکن انہوں نے اپنی اننگ کو پوری طرح تیز کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کے نام ٹی-20 انٹرنیشنل میں بطور سلامی بلے باز سب سے زیادہ سنچری رفاقت کا ریکارڈ درج ہوگیا۔ دونوں کے درمیان کل 6 سنچری والی شراکت داریاں ہوئی ہیں۔ وہیں روہت شرما اور شکھر دھون کے کل 5 بار ایسا کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔