پاکستان کے چیف کوچ بننےکی پیشکش کو اس عظیم کرکٹر نے مسترد کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) موجودہ چیف کوچ مصباح الحق (Misbah Ul Haq) کی جگہ کسی غیر ملکی کوچ کو موقع دینا چاہتا ہے۔ اسی وجہ سے پی سی بی نے اینڈی فلاور سے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

  • Share this:
    نئی دہلی: زمبابوے کے عظیم کرکٹروں میں شمار اینڈی فلاور (Andy Flower) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ بننے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ انہوں نے اس کے لئے اپنے مصروف پروگرام کا حوالہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مصباح الحق (Misbah-ul-Haq) کی جگہ انہیں چیف کوچ بنانا چاہتا ہے۔ مصباح الحق کے کوچ رہتے ہوئے پاکستان کو گزشتہ جولائی میں تین میچوں کی ٹی-20 سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ موجودہ چیف کوچ مصباح الحق کی جگہ کسی غیر ملکی کوچ کو موقع دینا چاہتا ہے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ موجودہ چیف کوچ مصباح الحق کی جگہ کسی غیر ملکی کوچ کو موقع دینا چاہتا ہے۔

    53 سال کے اینڈی فلاور کو کرکٹ کوچ کے طور پر کافی تجربہ ہے۔ وہ پوری دنیا میں ٹی-20 لیگ میں کئی فرنچائزی کے چیف کوچ ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانس کے کوچ ہیں۔ جبکہ کیریبین پریمیئرلیگ (سی پی ایل) میں بھی سینٹ لوسیا کنگس کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، زمبابوے کا یہ سابق عظیم کھلاڑی ابو ظہبی ٹی-10 لیگ میں دہلی بلس کے چیف کوچ بھی ہیں۔

    53 سال کے اینڈی فلاور کو کرکٹ کوچ کے طور پر کافی تجربہ ہے۔ وہ پوری دنیا میں ٹی-20 لیگ میں کئی فرنچائزی کے چیف کوچ ہیں۔
    53 سال کے اینڈی فلاور کو کرکٹ کوچ کے طور پر کافی تجربہ ہے۔ وہ پوری دنیا میں ٹی-20 لیگ میں کئی فرنچائزی کے چیف کوچ ہیں۔

    اینڈی فلاور نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کہا ہے کہ وہ صرف فرنچائزی کرکٹ سے جڑنا چاہتے ہیں۔ اپنے مصروف شیڈول کے سبب وہ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ نہیں بننا چاہتے ہیں۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ موجودہ چیف کوچ مصباح الحق کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں اور پی سی بی ان کی جگہ کسی غیر ملکی کوچ کو موقع دینا چاہتا ہے۔ حالانکہ، مصباح الحق کے 2021 ٹی-20 عالمی کپ تک اپنے عہدے پر بنے رہنے کا امکان ہے۔

    اینڈی فلاور نے ایک دہائی سے زیادہ وقت تک زمبابوے ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 63 ٹسٹ اور 213 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ انہوں نے 51.55 کی اوسط سے ٹسٹ میں 4794 رن بنائے، جبکہ ونڈے میں ان کے نام 6786 رن ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کیریئر میں کل 16 سنچریاں لگائیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: