سابق کرکٹر اظہرالدین کی چلتی کار کا نکلا ٹائر ، بے قابو ہوکر کار ڈھابے میں گھس گئی
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین (Mohammad Azharuddin) کی چلتی کار ٹائر نکلنے کی وجہ سے پلٹ گئی ۔ حالانکہ اس حادثہ میں وہ بال بال بچ گئے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 30, 2020 05:10 PM IST

سابق کرکٹر اظہرالدین کی چلتی کار کا نکلا ٹائر ، بے قابو ہوکر کار ڈھابے میں گھس گئی
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی گاڑی کوٹہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی ہے ۔ یہ حادثہ لال سوٹ کوٹہ میگا ہائی وے پر سوروال تھانہ کے نزدیک پیش آیا ۔ تاہم محمد اظہر الدین اس حادثہ میں بال بال بچ گئے ۔ آپ کو بتادیں کہ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرین اپنے کنبہ کے ساتھ رننتھ بھور جارہے تھے ۔
دراصل سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کی چلتی کار ٹائر نکل جانے کی وجہ سے بے قابو ہوگئی اور وہاں سڑک کنارے واقع ایک ڈھابے میں گھس گئی ۔ اس حادثہ میں اظہر الدین اور ان کے کنبہ کو تو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے ، لیکن ڈھابے پر کام کرنے والا چالیس سال احسان زخمی ہوگیا ، جس کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

حادثہ لال سوٹ کوٹہ میگا ہائی وے پر سوروال تھانہ کے نزدیک پیش آیا ۔
اس بھیانک حادثہ کے بعد وہاں بھیڑ جمع ہوگئی ۔ کار کو کافی نقصان پہنچا ، جس کی وجہ سے اظہر الدین کو دوسری گاڑی سے ہوٹل پہنچایا گیا ۔ وہیں پولیس کی اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے جبکہ اس حادثہ میں ڈھابے پر کام کرنے والے احسان کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔