ہوم » نیوز » اسپورٹس

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بین اسٹوکس کا موازنہ وارٹ کوہلی سے کردیا

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بین اسٹوکس کی قیادت کی صلاحیت کا ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بین اسٹوکس میں وارٹ کوہلی جیسا دم خم ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 06, 2020 09:38 PM IST
  • Share this:
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بین اسٹوکس کا موازنہ وارٹ کوہلی سے کردیا
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بین اسٹوکس کا موازنہ وارٹ کوہلی سے کردیا

نئی دہلی: انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بین اسٹوکس کی قیادت کی صلاحیت کا ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بین اسٹوکس میں وارٹ کوہلی جیسا دم خم ہے۔ ناصر حسین نے اسٹار اسپورٹس کے شو ’کرکٹ کنیکٹیڈ‘ میں کہا کہ اسٹوکس ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی کی طرح ہی ہیں۔ وہ جوبھی کرتے ہیں اس میں اپنا 100فیصد تعاون دیتے ہیں۔ فی الحال وہ کارگزار کپتان ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک شاندار کپتان ثابت ہوں گے۔


ناصر حسین نے بین اسٹوکس کی قیادت کی صلاحیت کا ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی کے ساتھ موازنہ کیا ہے۔
ناصر حسین نے بین اسٹوکس کی قیادت کی صلاحیت کا ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی کے ساتھ موازنہ کیا ہے۔


انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے ساوتھمپٹن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں جوروٹ کی جگہ کپتانی سنبھالیں گے۔ ناصر حسین نے کہا کہ بطور ایک آل راونڈر اسٹوکس پر کافی ذمہ داری ہے۔ وہ تینوں فارمیٹ میں کھیلتے ہیں اور اس بیچ آئی پی ایل میچ بھی ہوسکتے ہیں لیکن مستقبل میں اگر وہ مستقل کپتان بنتے ہیں تو ان کے اوپر آنے والے کام کے بوجھ پر تھوڑا فکرمند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جوروٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے سبب ٹیم سے باہر ہیں لیکن ان کی جگہ اسٹوکس کو کپتان بنایا گیا ہے جو ایک شاندار فیصلہ ہے اور بطور کارگزار کپتان کے طور پر میں ان کی حمایت کرتا ہوں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 06, 2020 09:34 PM IST