انگلینڈ کے سابق کپتان نےکہا- ایک دن آئی سی سی کے صدر بنیں گے سوربھ گانگولی
انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور نے گانگولی کی بی سی سی آئی کے سپرباس کے طور پر تقرری کی حمایت میں تعریف کی ہے۔
- UNI
- Last Updated: May 16, 2020 05:31 PM IST

سوربھ گانگولی نے کہا کہ دھونی کی صلاحیت خاص طور پر چھکے مارنا بہت کم تھا۔ اپنے کیریئر کے اختتام تک انہوں نے اپنا کھیل تبدیل کرلیا تھا۔ لیکن جب دھونی جوان تھے تو یہ ضروری تھا کہ انہیں آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
نئی دہلی: انگلینڈ کے سابق کپتان اور بائیں ہاتھ کے سرکردہ بلے باز ڈیوڈ گاور کا خیال ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی میں ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی تمام خصوصیات موجود ہیں اور وہ مستقبل میں کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی کے صدر بن سکتے ہیں۔ ڈیوڈ گاور نے فینس انٹرایکٹئو شو گلو فینس کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ گانگولی ایک دن خود کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں پائیں گے، لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ بی سی سی آئی کا عہدہ سنبھالنا کسی بھی دن ایک بڑا کام ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور نے گانگولی کی بی سی سی آئی کے سپرباس کے طور پر تقرری کی حمایت میں تعریف کی ہے۔ گاور نے تسلیم کیا کہ دادا کے نام سے مشہور گانگولی ایک دن آئی سی سی صدر بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گانگولی کے پاس وہ تمام خصوصیات ہیں جو ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کے لئے ضروری ہیں۔ گاور نے کہا کہ میں آپ کو سوربھ کے بارے میں کیا بتا سکتا ہوں۔ میں نے برسوں ان کے ساتھ کئی بار بات چیت کی ہے۔ وہ ایک بہت ہی بہترین کھلاڑی تھے اور اس کے ان کے ریکارڈ خود گواہ ہیں۔ ایک بات جو میں نے گزشتہ چند سالوں میں سیکھی ہے، وہ یہ ہے کہ اگر آپ بی سی سی آئی کو چلانے جا رہے ہیں، تو آپ میں بہت سی چیزیں ہونی چاہئے۔ ان جیسی شہرت، وہ بہت اچھی شروعات ہے، لیکن آپ کو بہت ہی شائستہ سیاستدان ہونے کی ضرورت ہے۔"
کرکٹ کے سرکردہ بائیں ہاتھ کے بلے باز گاور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سوربھ گانگولی بہت ہی اچھے انسان ہیں اور ان کے پاس سیاسی بصیرت ہے۔انگلینڈ کے سابق ٹاپ آرڈر کے بلے باز ڈیوڈ گاور نے کیو 20 میں گلوفینس میں شائقین کے لئے منفرد چیٹ شو میں شائقین سے کرکٹ کے تجربات شئیر کئے۔ گاور نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہندوستان میں کرکٹ کے لئے بے پناہ جوش ہے۔تو یہ واقعی ایک حیرت انگیز بات ہے۔سوربھ کے پاس بی سی سی آئی کے انچارج کے طور پر سب سے مشکل کام ہے، لیکن میں کہوں گا کہ اب تک اشارے بہت اچھے ہیں۔ کرکٹ کے سرکردہ بائیں ہاتھ کے بلے باز گاور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سوربھ گانگولی بہت ہی اچھے انسان ہیں اور ان کے پاس سیاسی بصیرت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس صحیح رویہ ہے اور چیزوں کو ایک ساتھ رکھ سکتے ہیں اور اچھا کام کریں گے۔میں واقعی میں کہوں گا کہ زیادہ اہم کام ایماندار ہونا اور بی سی سی آئی چلانا ہے۔آئی سی سی کا سربراہ ہونا ایک اعزاز ہے، آئی سی سی کے ذریعے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔بی سی سی آئی ضرور بڑا کام ہے۔