உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ ٹیم کو اب تک کی بہترین ٹیم قرار دیا

    سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ ٹیم کو اب تک کی بہترین ٹیم قرار دیا

    سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ ٹیم کو اب تک کی بہترین ٹیم قرار دیا

    سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ ٹیسٹ ٹیم توازن، قابلیت، مہارت اور جذبہ کے لحاظ سے اب تک کی بہترین ہندوستانی ٹیم ہے۔ میں اس سے بہتر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان اور لیجنڈ اوپنر سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی کی سربراہی میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم اب تک کی بہترین ہندوستانی ٹیم ہے۔ اپنے زمانے کے تجربہ کار بلے باز سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی زیرقیادت موجودہ ٹیم کو ہندوستان کی اب تک کی بہترین ٹیسٹ ٹیم قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ عمدہ گیند بازی اٹیک کی وجہ سے وہ پہلے کی ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ متوازن بن گئی ہے۔ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے اور ٹیم اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ اس ٹیم نے 19-2018 میں آسٹریلیا کو اپنی سر زمین پر شکست دی تھی اور ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی ٹیم بن گئی تھی۔

      سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی زیرقیادت موجودہ ٹیم کو ہندوستان کی اب تک کی بہترین ٹیسٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمدہ بولنگ اٹیک کی وجہ سے وہ پہلے کی ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ متوازن بن گئی ہے۔
      سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی زیرقیادت موجودہ ٹیم کو ہندوستان کی اب تک کی بہترین ٹیسٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمدہ بولنگ اٹیک کی وجہ سے وہ پہلے کی ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ متوازن بن گئی ہے۔


      سنیل گواسکر نے انڈیا ٹوڈے ای کانکلیو میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ ٹیسٹ ٹیم توازن، قابلیت، مہارت اور جذبہ کے لحاظ سے اب تک کی بہترین ہندوستانی ٹیم ہے۔ میں اس سے بہتر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔ گواسکر نے کہا کہ موجودہ ٹیم کی خصوصیت اس کی گیند بازی اٹیک ہے، جو کسی بھی طرح کی صورتحال اور حالات میں میچ جیت سکتی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ اس ٹیم میں گیند بازی اٹیک ہے، جو کسی بھی طرح کی پچ پر میچ جیت سکتی ہے۔ اسے موافق حالات کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات کچھ بھی ہوں وہ کسی بھی وکٹ پر میچ جیت سکتے ہیں۔ بیٹنگ کے معاملے میں 1980 کی دہائی کی ٹیمیں بھی ایسی ہی تھیں، لیکن ان کے پاس وہ گیند باز نہیں تھے، جو وراٹ کے پاس ہیں۔

      سابق ہندوستانی کپتان اور لیجنڈ اوپنر سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی کی سربراہی میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم اب تک کی بہترین ہندوستانی ٹیم ہے۔
      سابق ہندوستانی کپتان اور لیجنڈ اوپنر سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی کی سربراہی میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم اب تک کی بہترین ہندوستانی ٹیم ہے۔


      ہندوستان کی ورلڈ کلاس گیند بازی کے بارے میں سنیل گواسکر نے کہا کہ ہندوستان کو یقینی طور پر آج متنوع گیند بازی اٹیک حاصل ہے، جو انتہائی اہم تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر آپ 20 وکٹ نہیں لے سکتے ہیں تو آپ میچ جیت نہیں سکتے۔ ہم نے 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لائق آسٹریلیا میں گیند بازی کی۔ ہندوستان کے پاس ہمیشہ اچھے بلے باز اور اسپنر موجود رہے ہیں، لیکن فی الحال ان کے پاس جسپریت بُمراہ، محمد شمی، ایشانت شرما، امیش یادو اور بھونیشور کمار جیسے تیز گیند باز موجود ہیں۔ حالیہ برسوں میں وہ دنیا کی ٹاپ ٹیم بن گئے ہیں۔ ہندوستان کے لئے 1971 سے 1987 تک 125 ٹیسٹ میں 10122 رن بنانے والے سنیل گواسکر نے بیٹنگ کے معاملے میں کہا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا جیسی ٹیموں سے زیادہ اسکور کرسکتی ہے، جو اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو رن بھی بنانا ہوتے ہیں۔ ہم نے اسے انگلینڈ میں 2018 میں دیکھا۔ ہم نے اسے 2017 میں جنوبی افریقہ کے دورے میں دیکھا۔ ہم نے ہر بار 20 وکٹ لئے، لیکن ہم کافی رن نہیں بنا سکے، لیکن اب میرے خیال میں ہمارے پاس ایسے بیٹسمین ہیں، جو آسٹریلیائی ٹیم سے زیادہ رن بناسکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: