سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی کا اگلا بی سی سی آئی صدر بننا طے
بی سی سی آئی صدرعہدے کے لئے گانگولی اوربرجیش کے درمیان صدرعہدے کے لئے زبردست ٹکرمانی جارہی تھی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 14, 2019 01:12 PM IST

سوربھ گانگولی کا بی سی سی آئی کا نیا صدر بننا طے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سوربھ گانگولی کا ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا نیا صدربننا طےمانا جارہا ہے۔ نئے صدرعہدے کی دوڑمیں برجیش پٹیل بھی مضبوط دعویدارہیں۔ حالانکہ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، گانگولی بی سی سی آئی کے نئے صدربننے کے لئےمتفقہ امیدوارکے طورپرابھرے ہیں۔ 47 سالہ سوربھ گانگونلی اس وقت کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے صدرہیں۔ اگروہ بی سی سی آئی کے نئےصدربنتے ہیں تو انہیں ستمبر2020 تک اس عہدے کو سنبھالنا ہوگا۔
خبرہے کہ 23 اکتوبرکوہونے والی بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں الیکشن کرایا جاسکتا ہے۔ اس میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نئےسکریٹری اورارون دھومل نئےخازن منتخب کئے جاسکتے ہیں۔ ارون دھومل بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکرکے بھائی ہیں۔ وہیں آسام کے دیباجیت سوکیا جوائنٹ سکریٹری بنائے جاسکتے ہیں۔ شمال مشرق سے پہلی بارکسی شخص کوبی سی سی آئی میں اتنا بڑاعہدہ ملےگا۔
ہفتوں کی لابنگ کے بعد ہوا اتفاق

بی سی سی آئی کے الیکشن 23 اکتوبرکوہوں گے۔
الیکشن نہیں ہوں گے
بی سی سی آئی صدر کے لئے کل پیرکوپرچہ نامزدگی کی جائےگی، لیکن کوئی الیکشن نہیں ہوں گے۔ آئی پی ایل چیئرمین اوروائس چیئرمین عہدے کےلئے بات چل رہی ہے۔ سوربھ گانگولی اوربرجیش پٹیل کے درمیان صدرعہدے کےلئے زبردست ٹکرمانی جارہی تھی۔