உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستانی کھلاڑی کا دعویٰ، میچ فکسنگ کے لئے کی گئی تھی لاکھوں روپئے کی پیشکش

    کنگس الیون پنجاب (اب پنجاب کنگس)، کولکاتا نائٹ رائیڈرس (KKR) جیسی ٹیموں کی آئی پی ایل (IPL) میں نمائندگی کرچکے راج گوپال ستیش (Rajagopal Sathish) نے ہندوستانی کرکٹ میں اس وقت سنسنی پھیلا دی، جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں میچ فکسنگ کے لئے آفرکیا گیا تھا اور اس کام کے لئے ان کے سامنے لاکھوں روپئے کی پیشکش کی گئی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کنگس الیکون پنجاب (اب پنجاب کنگس)، کولکاتا نائٹ رائیڈرس (KKR) جیسی ٹیموں کی آئی پی ایل (IPL) میں نمائندگی کرچکے راج گوپال ستیش (Rajagopal Sathish) نے ہندوستانی کرکٹ میں اس وقت سنسنی پھیلا دی، جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں میچ فکسنگ کے لئے آفر کیا گیا تھا اور اس کام کے لئے ان کے سامنے لاکھوں روپئے کی پیشکش کی گئی تھی۔ سابق آئی پی ایل اور رنجی ٹرافی کھلاڑی ستیش نے الزام لگایا ہے کہ انہیں میچ فکسنگ کے لئے 40 لاکھ روپئے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس سے متعلق بنگلورو پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

      تمل ناڈو کے ستیش اپنی ریاست کے علاوہ گھریلو کرکٹ میں آسام کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ میں بھی کھیل چکے تھے۔ حالانکہ بی سی سی آئی (BCCI) کی منظوری کے بعد انہوں نے ہندوستانی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔ 41 سال کے ستیش اب تمل ناڈو پریمیئر لیگ میں چیپاک سپر لیگ کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ انہیں اس ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کے لئے پیشکش کی گئی تھی۔

      انسٹا گرام پر دیا تھا آفر

      پولیس سے پہلے انہوں نے بی سی سی آئی کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا اور آئی سی سی کو بھی اس بارے میں بتا دیا گیا ہے۔ باضاطہ پولیس شکایت درج کرلی گئی ہے۔ ایک اسپیشل ٹیم کو اس بارے میں جانکاری دے دی گئی ہے اور پولیس کو شک ہے کہ بنی آنند نام کا ملزم بنگلورو میں ہے۔

      شکایت بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے بی لوکیش نے بنگلورو میں شکایت درج کرائی۔ درج شکایت کے مطابق، تین جنوری کو بنی آنند نے انسٹا گرام پر ستیش کو میسیج کرکے فکسنگ کے لئے 40 لاکھ روپئے کا آفر دیا تھا۔ آنند نے بتایا کہ دو کھلاڑی پہلے ہی ان کے آفر کو قبول کرچکے ہیں۔ سابق رنجی کھلاڑی نے اس آفر کو مسترد کردیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: