ہوم » نیوز » اسپورٹس

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فٹ بالر ٹونی ڈن کا انتقال

ٹونی ڈن نے 13 سال اولڈ ٹریفورڈ کلب میں گزارے۔ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1968 میں یورپی کپ ،65-1964 اور 67-1966 میں دو بار فرسٹ ڈویژن چمپین شپ اور 63-1962 میں ایف اے کپ جیتا تھا۔

  • Share this:
مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فٹ بالر ٹونی ڈن کا انتقال
مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فٹ بالر ٹونی کا انتقال

لندن: انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فٹ بال کھلاڑی ٹونی ڈن کا انتقال ہوگیا۔ وہ 78 سال کے تھے۔ ٹونی 1968 میں یورپی کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ آئرلینڈ کے ٹونی فائنل میں بینفیکا کو 4-1 سے شکست دینے والی ٹیم کے ممبر تھے۔

ٹونیڈن نے 13 سال اولڈ ٹریفورڈ کلب میں گزارے۔ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1968 میں یورپی کپ ،65-1964 اور 67-1966  میں دو بار فرسٹ ڈویژن چمپین شپ اور 63-1962 میں ایف اے کپ جیتا تھا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹویٹ کیا کہ کلب کے لئے 535 میچ کھیلنے والے 1968 کی یورپی کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن کا انتقال ہوگیا۔ ہماری ہمدردی وتعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

First published: Jun 09, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading