ہوم » نیوز » اسپورٹس

موہن بگان کے سابق فٹبالر ہمساکویا کا کا کورونا سے انتقال

کولکاتا کے مشہور فٹ بال کلب موہن بگان کے سابق کھلاڑی ای ہمساکویا کا کورونا وائرس کے باعث ہفتہ کے روز اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 61 سال کے تھے۔ ہمساکویا کی ہلاکت کے بعد ریاست میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 07, 2020 01:39 AM IST
  • Share this:
موہن بگان کے سابق فٹبالر ہمساکویا کا کا کورونا سے انتقال
موہن بگان کے سابق فٹبالر ہمساکویا کا کا کورونا سے انتقال۔ تصویر: سوشل میڈیا

مالا پورم: کولکاتا کے مشہور فٹ بال کلب موہن بگان کے سابق کھلاڑی ای ہمساکویا کا کورونا وائرس کے باعث ہفتہ کے روز اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 61 سال کے تھے۔ ہمساکویا کی ہلاکت کے بعد ریاست میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ 21 مئی کو ممبئی سے آئے تھے اور کوارنٹائن میں رہ رہے تھے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ہماساکویا کی اہلیہ اور بیٹے کو کورونا انفیکشن پایا گیا تھا ، جس کے بعد وہ بھی کورونا کا شکار بن گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی بہو اور دو پوتے بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں اور تمام چھ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


 



کالی کٹ یونیورسٹی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی ہمساکویا نے قومی ٹیم کے لئے نہرو ٹرافی کھیلی۔ قومی فٹ بال مقابلہ سنتوش ٹرافی میں مالابار خطے کے ہماساکویا مہاراشٹر کے لئے کھیلے۔ اس کے علاوہ وہ موہن بگان اور محمڈن اسپورٹس کلب کے لئے بھی کھیلے۔ ذرائع کے مطابق ان کی کورونا پروٹوکول کے تحت آخری رسومات ادا کی گئیں۔
First published: Jun 07, 2020 01:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading