لاہور: پاکستان کے 16 سال کے نسیم شاہ نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیوکیا تھا۔ ان کے ڈیبیوکے بعد سےان کی عمرکولے کرمسلسل سوال کئے جارہے ہیں۔ اب پاکستان کے ہی سابق عظیم وکٹ کیپراورکپتان راشد لطیف نےعمرمیں فرضی واڑہ کولے کرپی سی بی پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے پی سی بی کومشورہ دیا کہ وہ خود کا مذاق نہ اڑائے۔
نسیم شاہ نےآسٹریلیا کے خلاف گزشتہ ماہ ٹسٹ ڈیبیوکیا تھا۔ اس کے بعد اس ہفتے انہیں انڈر19 عالمی کپ کےلئےٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے، جب بین الاقوامی سطح پرڈیبیوکے بعد کھلاڑی ایج گروپ ٹیموں میں کھیلے۔ پاکستان کے جونیئرسلیکٹروں نے جنوبی افریقہ میں17 جنوری سے9 فروری تک چلنے والے ٹورنامنٹ کےلئے ٹیم کا انتخاب کیا۔

ٹیم کے ساتھ ڈیوڈ وارنرکے وکٹ کا جشن مناتے ہوئے نسیم شاہ۔ فائل فوٹو
پاکستانی جونیئرٹیم کےکوچ اعجازاحمد نےچیف سلیکٹروں اورقومی گیندبازی کوچ وقاریونس سے نسیم شاہ کونوجوان عالمی کپ میں کھیلنےکےلئےسینئرٹیم سے ریلیزکرنےکی گزارش کی۔ راشد لطیف نےنسیم شاہ کے انتخاب کے بعد ٹوئٹ کیا۔
'پاکستانی کھلاڑی انڈر19 کھیلنے جارہے ہیں، انڈر19 کھلاڑی انڈر16 کھیلنے جارہے ہیں، انڈر16 انڈر13 کھیل رہے ہیں اورانڈر13 کھیلنے والے واپس اپنے ماں کی گود میں۔ خدا کے لئے پی سی بی ان کی صحیح عمربتائے۔ فرضی ڈپلومہ ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر تباہ نہ کریں، اور مذاق نہ بنوائیں'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔