ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فہیم اشرف کومیچ وننگ آل راؤنڈرقراردیا

وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فہیم میں ون ڈے اورٹی-20 فارمیٹ کا بہترین آل راؤنڈر بننے کی بھرپورصلاحیت موجود ہے۔ تاہم ٹیم سےاندرباہرہونے سے نہ صرف اسے بلکہ پاکستان کو بھی نقصان ہورہا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فہیم اشرف کومیچ وننگ آل راؤنڈرقراردیا
وسیم اکرم: فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی خدمات سے استفادہ کئے جانے کے اندازپرسوالات اٹھا دیئے۔ وسیم اکرم نے دعوی کیا کہ فہیم اشرف ایک میچ وننگ آل راؤنڈر بن سکتے ہیں۔ 


تاہم انہیں ٹیم سےاندرباہرکئے جانے کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوسکتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں ناکامی کے بعد آخری حل کے طورپرتیسرے ٹیسٹ میں فہیم اشرف کوکھلایا تھا، جہاں انہوں نے 6 وکٹیں لے کر اپنی افادیت ثابت کی تھی۔


ایک انٹرویو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فہیم میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا بہترین آل راؤنڈربننے کی بھرپورصلاحیت موجود ہے اوراس میں پاکستان کے لیے میچ جیتنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ تاہم ٹیم سے اندر باہرہونے سے نہ صرف اسے بلکہ پاکستان کو بھی نقصان ہورہا ہے۔

First published: Feb 01, 2019 09:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading