ہوم » نیوز » اسپورٹس

غائب ہوگئی وسیم اکرم کی بیش قیمتی گھڑی، مداحوں نےکہا- سامان سنبھلتا نہیں اور انہیں کشمیر چاہئے

وسیم اکرم (Wasim Akram) نےکہا کہ وہ گھڑی ان کی خاندانی وراثت تھی اور وہ اچھا محسوس نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے ایمریٹس ایئر لائنس سے مدد مانگی۔

  • Share this:
غائب ہوگئی وسیم اکرم کی بیش قیمتی گھڑی، مداحوں نےکہا- سامان سنبھلتا نہیں اور انہیں کشمیر چاہئے
غائب ہوگئی وسیم اکرم کی بیش قیمتی گھڑی

نئی دہلی: سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم نے بدھ کو فلائٹ میں اپنی خاندانی گھڑی غائب کردی، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پردی۔ وسیم اکرم نے ایمریٹس ایئرلائنس کو ٹیگ کرتے ہوئے گھڑی تلاش کرنے میں ان کی مدد مانگی، جس کے جواب میں ایمریٹس ایئر لائنس نےان سےگھڑی اور فلائٹ کی اطلاع مانگی۔ حالانکہ وسیم اکرم کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس اطلاع کو شیئر کرتے ہوئے وہ سوشل میڈیا پر ٹرولرس کے نشانے پرآجائیں گے۔




وسیم اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فلائٹ ای کے EK 605 seat 10a KHI-DXB (ای کے 605 سیٹ نمبر 10 اے، کے ایچ آئی- ڈی ایکس بی) میں انہوں نے اپنی گھڑی غائب کردی ہے اور وہ ایمریٹس کو فالو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبی میں سبھی کسٹمر سروس پوائنٹ پر رابطہ کرچکے ہیں۔ وسیم اکرم نے جلد از جلد ان سے رابطہ کرنےکےلئےکہا۔ وسیم اکرم نےکہا کہ وہ بہتر محسوس نہیں کررہے ہیں۔ وہ گھڑی ان کی گھریلو وراثت تھی۔








وسیم اکرم کے ایک مداح نے کہا 'بھائی آپ نئی گھڑی لے لو'۔



جیسے ہی وسیم اکرم نے یہ ٹوئٹ شیئر کیا، ٹرولرس نے انہیں ہر طرف سے گھیر لیا۔ کسی نےکہا کہ انہیں نئی گھڑی لے لینی چاہئے، وہیں ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ایک گھڑی تو سنبھالی نہیں جاتی اور انہیں کشمیر چاہئے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ہم یہ مانتے ہیں کہ گھڑی، رومال، پین یہ سب غائب ہونا اچھا نہیں ہوتا۔
First published: Jan 08, 2020 08:57 PM IST