ہوم » نیوز » اسپورٹس

سابق پاکستانی بلے باز ناصرجمشید کو برطانیہ کی جیل سے نہیں ملی رہائی

سابق بلے باز ناصر جمشید کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 12 ماہ سے کم سزا یافتہ شخص کو ڈی پورٹ نہیں کیا جاتا جبکہ ناصر جمشید کو گرفتار ہوئے ابھی صرف 8 ماہ گزرے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2020 07:33 PM IST
  • Share this:
سابق پاکستانی بلے باز ناصرجمشید کو برطانیہ کی جیل سے نہیں ملی رہائی
سابق پاکستانی بلے باز ناصر جمشید کو برطانیہ کی جیل سے نہیں ملی رہائی

لندن: برطانیہ نے سابق پاکستانی بلے باز ناصر جمشید کی رہائی کے آرڈر عین وقت پر روک دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کو برطانیہ کی جیل سے رہائی نہیں ملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کی سزا کی مدت آج مکمل ہونی تھی۔ واضح رہے کہ سابق بلے باز ناصر جمشید کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے کی کارروائی کا سامنا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 12 ماہ سے کم سزا یافتہ شخص کو ڈی پورٹ نہیں کیا جاتا جبکہ ناصر جمشید کو گرفتار ہوئے ابھی صرف 8 ماہ گزرے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 7 فروری کو سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور، محمد اعجاز کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ناصر جمشید کو عدالت نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 17 ماہ سزا سنائی تھی۔ ناصر جمشید کو 17 ماہ، یوسف انور کو ساڑھے تین سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی، تینوں مجرمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔


ناصر جمشید کو 17 ماہ، یوسف انور کو ساڑھے تین سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی، تینوں مجرمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ناصر جمشید کو 17 ماہ، یوسف انور کو ساڑھے تین سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی، تینوں مجرمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔


یاد رہے کہ کراؤن کورٹ میں ٹرائل کے دوران ناصر جمشید نے اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف بھی کیا تھا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ساتھی کرکٹرز کو بھی میچ فکسنگ کرنے پر اکسایا تھا ۔ واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی کی جانب سے پہلے ہی ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 22, 2020 07:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading