ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایک اور پاکستانی کرکٹر کورونا کی گرفت میں، عظیم کھلاڑی نے خود کو کیا گھر میں قید

پاکستان میں یہ دوسرا معاملہ ہے، جب کوئی کرکٹر کورونا وائرس کی چپیٹ میں آیا، اس سے پہلے ایک کرکٹر کی اس وائرس کے انفیکشن سے موت ہوگئی تھی۔

  • Share this:
ایک اور پاکستانی کرکٹر کورونا کی گرفت میں، عظیم کھلاڑی نے خود کو کیا گھر میں قید
ایک اور پاکستانی کرکٹر کورونا کی گرفت میں، عظیم کھلاڑی نے خود کو کیا گھر میں قید

نئی دہلی: پاکستان کے سابق سلامی بلے باز توفیق عمر (Taufeeq Umar) کورونا وائرس (Coronavirus) کی چپیٹ میں آگئے ہیں۔ فی الحال انہیں خود کو اپنے گھر میں کوارنٹائن کرلیا ہے۔ توفیق نے طبیعت خراب ہونے پر خود کا کورونا ٹسٹ کرایا اور نتیجہ پازیٹیو (مثبت) آنے پر انہوں نے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے۔ توفیق عمر نے کہا کہ طبیعت خراب ہونے پر میں نے کورونا ٹسٹ کرایا اور نتیجہ پازیٹیو آیا۔ حالانکہ علامت اتنے سنگین ہیں ہیں۔ میں نے احتیاطاً اپنے آپ کو گھر میں کوارنٹائن کرلیا ہے۔ میں سبھی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کریں۔


توفیق کورونا کی چیپٹ میں آنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے گزشتہ ماہ 50 سال کے فرسٹ کلاسکرکٹر جعفر سرفراز کا کورونا کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔ وہیں کرکٹرس کی بات کریں تو ان سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے ماجد حق اور جنوبی افریقہ کے سولو بھی اس کی چپیٹ میں آئے تھے۔ توفیق نے پاکستان کی طرف سے 44 ٹسٹ اور 22 ونڈے مقابلے کھیلے ہیں۔ انہوں نے 2014 میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔


توفیق کورونا کی چیپٹ میں آنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
توفیق کورونا کی چیپٹ میں آنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔


سنچری کے ساتھ ٹسٹ میں کیا تھا ڈیبیو

توفیق عمر ونڈے فارمیٹ میں زیادہ کامیاب نہیں ہو پائے تھے۔ 22 اننگ میں 24 کی اوسط سے ان کے نام صرف 504 رن ہیں، جس میں تین نصف سنچری شامل ہیں۔ انہوں نے 2001 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ وہیں توفیق نے سنچری کے ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ ڈیبیو کیا تھا اور وہ ایسا کرنے والےپاکستان کے 8 ویں بلے باز بنے تھے اور ڈبل سنچری لگانے والے پاکستان کے 7ویں بلے باز بنے تھے۔ کورونا انفیکشن کے سبب پوری دنیا میں زبردست تباہی مچی ہوئی ہے۔ کئی کھلاڑی اس کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔
First published: May 24, 2020 06:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading