ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق بچوں کیلئے لاہورمیں بنائیں گے اسپتال

مصباح الحق ٹوئٹرپرجاری ہونے والے اپنے پیغام میں بتایا کہ اسپتال کا افتتاح 14ستمبرکو لاہورمیں ہوگا۔

  • Share this:
پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق بچوں کیلئے لاہورمیں بنائیں گے اسپتال
پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے لئے اسپتال بنائیں گے۔ سابق قومی کپتان مصباح الحق نے یہ اعلان اپنےآفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پرکیا۔


مصباح الحق نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال  50 ہزار بچے پیدائشی طورپردل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب  14ستمبرکو لاہورمیں ہوگی۔


واضح رہے کہ پاکستان کے سابق  کپتان نےاسپتال کے افتتاح کے لئے برسراقتدار جماعت تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو انچنگ تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھی بھیج دیا ہے۔




مصباح الحق نے پاکستان کے لئے 75 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں 5222 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے  10 سنچری اور 39 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ جبکہ  162 ونڈے میچوں میں  کھیلے ہیں، جس میں 5122 رن بنائے ہیں اور 42 نصف سنچری لگائی ہیں۔

مصباح الحق ونڈے میں سنچری لگانے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 96 رن ناٹ آوٹ ہے۔ ساتھ ہی 39 ٹی -20 میچوں کی 34 اننگ میں 788 رن بنائے ہیں، جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   مصباح الحق نے پاکستان میں کرکٹروں کو ملنے والی سہولیات کی کھولی پول ، شیئر کیا یہ ویڈیو
First published: Sep 08, 2018 03:18 PM IST