اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کا بڑا مطالبہ، کسی خاتون کرکٹر کو بنایا جائے چیف سلیکٹر

    پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کا بڑا مطالبہ، کسی خاتون کرکٹر کو بنایا جائے چیف سلیکٹر

    پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کا بڑا مطالبہ، کسی خاتون کرکٹر کو بنایا جائے چیف سلیکٹر

    پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے تنازعات کو حل کرنے کیلئے تجویز پیش کی ہے کہ زیادہ بہتر یہی ہے کہ خواتین کرکٹروں میں سے کسی کو چیئرپرسن بنا دیا جائے۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے تنازعات کو حل کرنے کیلئے تجویز پیش کی ہےکہ زیادہ بہتر یہی ہےکہ خواتین کرکٹروں میں سے کسی کو چیئرپرسن بنا دیا جائے۔ مصباح الحق کے بعد خالی ہونے والے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے 52 سالہ راشد لطیف نے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ تنازعات تو رہتے ہی ہیں، لیکن مسائل سے بچنے کیلئے بہتر یہی ہےکہ آپ کسی خاتون کرکٹرکو اعلیٰ عہدہ دے دیں۔
      سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ سب سے بہتر تو یہی ہے کہ ثنا اور عروج کو ہی چیف سلیکٹر بنا دیں پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے بورڈ کے آئین میں کیوں چیئرپرسن کے بجائے صرف چیئرمین پر زورد یا گیا۔ ایک خاتون بھی بورڈ میں ٹاپ پوزیشن سنبھال سکتی ہے، جو آئین بناتے ہیں انھیں اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کیوں خاتون کرکٹرز کردار ادا نہیں کر سکتیں، میرے خیال سے تو بہتر یہی ہےکہ خاتون کرکٹروں کو ہی اعلیٰ عہدے دے دیا جائے تاکہ وہ مردوں اور خواتین کو خود دیکھیں۔


      مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چیف سلیکٹرکے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
      مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چیف سلیکٹرکے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔


      واضح رہے کہ  بدھ کے روز مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چیف سلیکٹرکے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق نے لاہور میں کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو مطلع کردیا ہے کہ وہ 30 نومبر کو چیف سلیکٹر عہدے سے ہٹ جائیں گے۔ وہ گزشتہ سال ستمبر سے چیف سلیکٹر اور چیف کوچ دونوں ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے کہا، ’میں زمبابوے کے خلاف ہونے والی آئندہ سیریز کے لئے ٹیم کا سلیکشن کروں گا، لیکن اس کے بعد میں صرف چیف کوچ کی اپنی ذمہ داری پر ہی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں’۔

      کوچ بنے رہیں گے مصباح الحق

      سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وہ بورڈ یا کسی دیگر کے دباو میں چیف سلیکٹر عہدے سے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’یہ پوری طرح سے میرا خود کا فیصلہ ہے۔ میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ایک وقت میں دو اہم کردار نبھانا آسان نہیں ہے۔ میں قومی ٹیم کے چیف کوچ کے طور پر اپنا سب سے بہترین دینا چاہتا ہوں۔

      دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے حال میں کہا تھا کہ ان کی چیف سلیکٹر عہدے کے لئے بورڈ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔
      دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے حال میں کہا تھا کہ ان کی چیف سلیکٹر عہدے کے لئے بورڈ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔





      شعیب اختر بن سکتے ہیں آئندہ چیف سلیکٹر

      مصباح الحق نے کہا، ’جسے بھی چیف سلیکٹر منتخب کیا جائے گا میں اس کے ساتھ پورا تعاون کروں گا اور پاکستانی ٹیم کو ہرایک فارمیٹ میں ٹاپ-3 میں لے جانے کے لئے پوری کوشش کروں گا’۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے حال میں کہا تھا کہ ان کی چیف سلیکٹر عہدے کے لئے بورڈ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ بورڈ نے حالانکہ اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مصباح الحق کی جگہ کسی دیگر کو چیف سلیکٹر بنانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔


      Published by:Nisar Ahmad
      First published: