نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی موجودہ وقت میں فارم میں نہیں ہیں۔ وہ آئی پی ایل 2022 میں بھی زیادہ کامیاب نہیں رہے۔ وراٹ کوہلی 2 سال سے زیادہ وقت سے بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری نہیں لگا پائے ہیں۔ حالانکہ اس دوران کنگ وراٹ کوہلی نے کئی اہم اننگیں کھیلیں، لیکن گزشتہ کچھ ماہ سے ان کی فارم میں زیادہ گراوٹ آئی ہے، جس کے سبب وہ اہم اننگ کھیلنے میں ناکام رہے ہیں، لیکن پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ وراٹ کوہلی کرکٹ کی بھلائی کے لئے فارم میں لوٹیں گے۔
وراٹ کوہلی کا خراب دور آئی پی ایل 2022 میں جاری رہا۔ 15ویں سیزن میں وہ تین بار گولڈن ڈک پر آوٹ ہوئے۔ 16 میچوں میں وہ صرف 2 نصف سنچری لگا پائے۔ وہ آئی پی ایل کی شروعات سے ہی رائل چیلنجرس بنگلور کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ کھیلنے والے جانتے ہیں کہ وراٹ کوہلی ایک ادارہ ہیں۔ انہوں نے ایک ایتھلیٹ، ایک بلے باز اور ایک کپتان کے طور پر خود کو تراسا ہے۔
وراٹ کوہلی کریں گے واپسیاپنے باضابطہ یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا، ’وراٹ کوہلی نے اپنے لئے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں۔ وہ گزشتہ 14 میچوں میں 8 نصف سنچری لگاچکے ہیں، جس پر کسی کی توجہ نہیں گئی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ فارم میں نہیں ہیں۔ کیونکہ انہیں سنچری بنانے کی عادت ہوگئی ہے‘۔ سلمان بٹ کے مطابق، ’وراٹ کوہلی کرکٹ کی بھلائی کے لئے فارم میں واپسی کریں گے‘۔
ٹاپ کھلاڑیوں کو فارم میں رہنے کی ضرورتپاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں کو فارم میں بنے رہنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹر سینئر کرکٹروں کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ اس طرح ان کے فارم میں بنے رہنے کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ سلمان بٹ کے مطابق، ’جو روٹ، وراٹ کوہلی، بابر اعظم اور کین ولیمسن سپر ماڈل ہیں اور ان کے فارم میں بنے رہنے کی ضرورت ہے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔