ہوم » نیوز » اسپورٹس

گرانٹ فلاور نے یونس خان کے ذریعہ گردن پر چھری رکھنے کے الزام کے بعد احمد شہزاد کے رویے کو بتایا باغیانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے متعلق انکشاف کے بعد اب احمد شہزاد کے رویے کوباغیانہ قرار دے دیا۔ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے کہا کہ ہر ٹیم میں ایک یا 2 باغی مزاج کرکٹرز ہوتے ہیں، احمد شہزاد بہترین مہارت کے حامل بلے باز تھے لیکن ان کے رویے میں بغاوت کا عنصر ہوتا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 04, 2020 06:38 PM IST
  • Share this:
گرانٹ فلاور نے یونس خان کے ذریعہ گردن پر چھری رکھنے کے الزام کے بعد احمد شہزاد کے رویے کو بتایا باغیانہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکا یونس خان کے بعد احمد شہزاد پر نشانہ

ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے متعلق انکشاف کے بعد اب احمد شہزاد کے رویے کو باغیانہ قرار دے دیا۔ 49 سالہ گرانٹ فلاور نےکہا کہ ہر ٹیم میں ایک یا 2 باغی مزاج کرکٹرز ہوتے ہیں، احمد شہزاد بہترین مہارت کے حامل بلے باز تھے، لیکن ان کے رویے میں بغاوت کا عنصر ہوتا تھا۔ اس مزاج کے کھلاڑی بعض اوقات بہت بڑے کرکٹر بن جاتے ہیں، کئی بار ایسا نہیں بھی ہوتا۔ اس سے قبل سابق زمبابوین کرکٹر گرانٹ فلاور نے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان پر گردن پر چھری رکھنے کا الزام لگایا تھا۔


گرانٹ فلاور نےکہا تھا کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔ سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔ گرانٹ فلاور ان دنوں سری لنکا کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی اینڈی فلاور اور میزبان نیل مانتھورپ کے ساتھ گفتگو کے دوران یونس خان پر یہ الزام لگایا۔


 گرانٹ فلاور نےکہا تھا کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔

گرانٹ فلاور نےکہا تھا کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بتایا کہ ناشتے کے وقت میں یونس خان کو بیٹنگ ٹپس دینےگیا تو اس نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا اور میرے گلے پر چھری رکھ دی۔ اس موقع پر مکی آرتھر بیٹھے ہوئے تھے اورانہیں مداخلت کرنا پڑی تھی۔ یاد رہے کہ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں یونس خان صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے اور دوسری اننگز میں انہوں نے 65 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014 سے 2019 کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیئے تھے۔
First published: Jul 04, 2020 06:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading