نئی دہلی: پاکستان کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق (Abdul Razzaq) کو خواتین مخالف تبصرہ کے لئے جم کر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اپنے ہی ملک کی خاتون کرکٹر ندا ڈار (Nida Dar) کے سامنے ہی متنازعہ بیان دیا۔ اتنا ہی نہیں، 41 سالہ عبدالرزاق نے ندا ڈار کے ہیئر اسٹائل پر بھی تبصرہ کیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا ویڈیو وائرل ہوگیا اور لوگوں نے ان کی جم کر کلاس لگائی۔ 343 بین الاقوامی میچوں کا تجربہ رکھنے والے عبدالرزاق کو سوشل میڈیا پر ہی لوگوں نے جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان کے نیو نیوز پر ایک شو کے دوران عبدالرزاق اور ندا ڈار کو مہمان کے طور پر بلایا گیا تھا۔ اسی شو میں کھیلوں میں خواتین کی شراکت پر بحث ہو رہی تھی۔ ندا ڈار خواتین کا موقف رکھ رہی تھیں اور بتا رہی تھیں کہ وہ اس کھیل کو لے کر کتنی جنونی ہیں۔ عبدالرزاق نے اپنی رائے رکھی، لیکن انہوں نے خواتین کو لے کر طنز کسا اور پھر متنازعہ تبصرہ بھی کیا۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے ندا ڈار کے ہیئر اسٹائل کو لے کر بھی تبصرہ کیا۔
کیریئر میں46 ٹسٹ، 265 ونڈے اور 32 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے عبدالرزاق نے کہا، ’یہ فیلڈ ہی ایسا ہے۔ ایک بار جب یہ (خواتین) کرکٹر بن جاتی ہیں تو وہ مردوں سے بہتر نہیں تو کم از کم ان کے برابر آنا چاہتی ہیں۔ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ایسا کرسکتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی شادی کرنے کی خواہش ختم ہو جاتی ہیں۔ آپ ان سے ہاتھ ملائیں تو لڑکیوں جیسے تو نہیں لگتے‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’ان کی کٹنگ دیکھ لو‘۔

عبدالرزاق سے متعلق سوشل میڈیا پر لوگوں نے تبصرہ کئے۔ ٹوئٹر
ندا ڈار کا ہیئر اسٹائل تھوڑا مختلف ہے اور وہ چھوٹے بال رکھتی ہیں۔ عبدالرزاق نے اسی پر تبصرہ کیا، جس سے تنازعہ بڑھ گیا۔ ندا ڈار نے اس پر انہیں سمجھایا بھی اور کہا- ہمارا پیشہ ایسا ہے کہ ہمیں جم میں جانا ہے۔ ہمیں بلے بازی بھی کرنی ہے، گیند بازی کی پریکٹس بھی کرنی ہے اور فیلڈنگ بھی کرنی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔