ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی بولے۔ جب تک رہے گی مودی کی حکومت، نہیں ہو سکتی ہند-پاک سیریز

اس کے علاوہ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل کی یاد آ رہی ہے۔ آفریدی کے مطابق، پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اس لیگ میں کھیلنے کا کافی فائدہ ہوتا۔

  • Share this:
شاہد آفریدی بولے۔ جب تک رہے گی مودی کی حکومت، نہیں ہو سکتی ہند-پاک سیریز
شاہد آفریدی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل (IPL) میں کھیلنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔ لہذا اس کو لے کر پاکستانی کھلاڑیوں کی بوکھلاہٹ سامنے آ تی رہتی ہے۔ اسی ضمن میں پاکستان کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کی بھی جھنجھلاہٹ سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہندستان میں نریندر مودی کی حکومت (PM Modi Govt.) رہے گی تب تک ہندستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریز نہیں ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل کی یاد آ رہی ہے۔ آفریدی کے مطابق، پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اس لیگ میں کھیلنے کا کافی فائدہ ہوتا۔


اور کیا کہا آفریدی نے؟


عرب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ' پاکستان کی حکومت ہندستان سے کرکٹ کھیلنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ لیکن ہندستان میں موجودہ حکومت کے رہتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی کوئی امید نہیں ہے۔ جب تک مودی اقتدار میں رہیں گے ہندستان اور پاکستان کے بیچ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہو سکتی'۔ شاہد آفریدی نے آگے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دنیا کی سب سے مہنگی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں نہ کھیلنے کی وجہ سے کافی نقصان ہو رہا ہے۔


13 سال سے نہیں ہوئی ہے ٹیسٹ سیریز

ہندستان اور پاکستان کے درمیان پچھلے 13 سال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ آخری بار دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سال 2007 میں سیریز ہوئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز کو ہندستان نے 1-0 سے جیتا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان پچھلے 7 سال سے کوئی ون ڈے دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ سال 2013 میں پاکستانی ٹیم نے ہندستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان کو اس سیریز میں 2-1 سے جیت ملی تھی۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 27, 2020 11:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading