اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شاداب خان کا موازنہ جونٹی روڈس سے کرنے پر ٹرولرس کے نشانے پر سابق کپتان، کردی غضب کی بے عزتی

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا موازنہ جونٹی روڈس سے کرنے پر سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ (Photo- Twitter)

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا موازنہ جونٹی روڈس سے کرنے پر سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ (Photo- Twitter)

    Pakistani Player Shadab Khan: شاداب خان کا موازنہ جونٹی روڈس سے کرنے والے ٹوئٹ کے بعد لوگ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہی پاکستانی صحافی کو بھی ٹرول کر رہے ہیں اور جم کر بے عزتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کچھ زیادہ ہوگیا۔ شاداب خان کا موازنہ کرنا تھا تو رویندر جڈیجہ، ایڈن مارکرم یا کسی اور سے کرلیتے، لیکن جونٹی روڈس سے موازنہ کرنا کچھ زیادہ ہوگیا۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا موازنہ جونٹی روڈس سے کرنے پر سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک پاکستانی صحافی عمران صدیقی کا ایک ٹوئٹ سرفراز احمد نے ری ٹوئٹ کردیا، جس میں شاداب خان کی فیلڈنگ کا موازنہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر جونٹی روڈس سے کی اور انہیں ماڈرن ایرا کو جونٹی روڈس بتا دیا گیا۔ یہ ایک ویڈیو ٹوئٹ ہے اور اب یہ وائرل ہو رہا ہے۔

      لوگ اس پر بات کر رہے ہیں۔
      لوگ اس پر بات کر رہے ہیں۔


      لوگ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہی پاکستانی صحافی کو بھی ٹرول کر رہے ہیں اور جم کر بے عزتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کچھ زیادہ ہوگیا۔ شاداب خان کا موازنہ کرنا تھا تو رویندر جڈیجہ، ایڈن مارکرم یا کسی اور سے کرلیتے، لیکن جونٹی روڈس سے موازنہ کرنا کچھ زیادہ ہوگیا۔

      کچھ لوگ شاداب خان کی حمایت بھی کر رہے ہی۔
      کچھ لوگ شاداب خان کی حمایت بھی کر رہے ہی۔


      واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف شاداب خان نے کچھ کیچ ٹپکائے تھے۔ اس کی بھی یاد ٹرولرس دلا رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ماڈن ایرا کا جونٹی روڈس بتانے سے پہلے اس کے ڈراپ کیچ بھی دیکھ لینا۔ حالانکہ لوگ سپورٹ میں بھی کمنٹ کر رہے ہیں۔

      جیفا تصدق نام کے صارف لکھتے ہیں، ‘وہ (شاداب خان) ہمارے لئے جونٹی روڈس، گپٹل، جڈیجہ سب ہیں۔ وہ پاکستان کا بہترین فیلڈر ہے، جیسے ہندوستان کے لئے جڈیجہ ہے‘۔ ایک دیگر صارف نے لکھا کہ شاداب خان کے بارے میں اگر آپ نہیں جانتے ہیں تو میں بتادوں کہ وہ فیلڈ میں آن فائر رہتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: