کراچی: پاکستان میں پابندی کا سامنا کررہےلیگ اسپنردانش کنیریا نے جمعہ کوکہا کہ جب وہ کھیلا کرتےتھےتب کچھ کھلاڑی تھے، جوہندوہونےکےسبب انہیں نشانہ بناتے تھے، لیکن انہوں نے کبھی مذہب تبدیل کرنےکی ضرورت یا دباؤ محسوس نہیں کی۔ اسپاٹ فکسنگ کے لئےتاحیات پابندی جھیل رہا یہ لیگ اسپنرشعیب اخترکےاس بیان کےبعد موضوع بحث بن گیا ہے، جس میں اس تیزگیند بازنےالزام لگایا تھا کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی مذہب کی بنیاد پردانش کنیریا کےساتھ کھانا کھانےسےبھی انکارکردیتےتھے۔
کچھ کھلاڑی پیٹھ پیچھے کرتے تھے تبصرہدانش کنیریا نےجمعہ کو'سماں' چینل سےکہا کہ کچھ کھلاڑی پیٹھ پیچھےان کولےکرتبصرہ کرتے تھے۔ انہوں نےکہا 'میں نےکبھی اسے موضوع نہیں بنایا۔ میں نےصرف انہیں نظر اندازکیا کیونکہ میں کرکٹ پراورپاکستان کو جیت دلانے پرتوجہ مرکوزکرنا چاہتا تھا۔ مجھے ہندواورپاکستانی ہونے پرفخرہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ہمارے کرکٹ طبقےکومنفی طریقے سے پیش کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ بہت سےایسےلوگ ہیں جنہوں نے میری طرفداری کی اورمیرے مذہب کے باوجود میری حمایت کی'۔

دانش کنیریا نےکہا ہےکہ وہ جلدہی ان کےساتھ بھید بھاؤ کرنے والے کھلاڑیوں پر انکشاف کریں گے۔
مجھے مذہب تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئیدانش کنیریا سے جب سابق بلے بازیوسف یوحنا (اب محمد یوسف) کے بارے میں پوچھا گیا جو عیسائی تھے، لیکن بعد میں انہوں نے مذہب اسلام اختیارکرلیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ وہ کسی کی ذاتی پسند پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نےکہا، 'محمد یوسف نےجوکیا یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا، مجھےکبھی مذہب تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ کیونکہ اس میں میرا عقیدہ ہےاورکبھی مجھ پردباؤبھی نہیں بنایا گیا'۔
پاکستان کی نمائندگی کرنا فخرکی باتدانش کنیریا نے شعیب اخترکا تبصرہ آنےکے بعد بھید بھاؤکی بات کا اعتراف کیا تھا اورکہا تھا کہ وہ ناموں کا انکشاف کریں گے، لیکن اب انہوں نےنرم رویہ اختیارکرلیا ہے۔ انہوں نےکہا 'شعیب بھائی نےجوکہا، انہوں نےاسےسنا ہوگا یا کسی نےانہیں بتایا ہوگا، لیکن میں نےاعلیٰ سطح پرپاکستان کی نمائندگی کی ہےاورمجھےاس پرفخرہے۔ جب میں کرکٹ میں آیا تومیں شروع سے ہی اعلیٰ سطح پرپاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا تھا اورمیں نےایسا کیا'۔

دانش کنیریا نےکہا کہ مجھے مذہب تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
انضمام الحق نے ہمیشہ مدد کیاپنے کیریئرمیں 61 ٹسٹ میچ کھیلنے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق نے ہمیشہ ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا، 'انضمام الحق نے مجھے میچ فاتح کہا تھا۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ کئی اداروں نے میرے کیریئرکوسنوارنے میں میری مدد کی۔ میں نےانضمام الحق کو صحیح ثابت کرنے کے لئے ہمیشہ اپنی سب سے بہترین کارکردگی پیش کی۔ سچائی یہ ہے کہ مجھے پاکستانی ہونے پرفخرہے'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔