ہوم » نیوز » اسپورٹس

عمر اکمل معاملے کی سماعت کریں گے سپریم کورٹ کے سابق جج

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر بدعنوانی کے معاملے میں تین سال کی پابندی کے خلاف ان کی اپیل کے معاملے میں پاکستان سپریم کورٹ کے سابق جج فقیر محمد کھوکھر سماعت کریں گے۔

  • Share this:
عمر اکمل معاملے کی سماعت کریں گے سپریم کورٹ کے سابق جج
سپریم کورٹ کے سابق جج کریں گے عمر اکمل معاملے کی سماعت

کراچی: پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر بدعنوانی کے معاملے میں تین سال کی پابندی کے خلاف ان کی اپیل کے معاملے میں پاکستان سپریم کورٹ کے سابق جج فقیر محمد کھوکھر سماعت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ عمر اکمل دراصل پاکستان سپر لیگ 2020 ورژن سے پہلے بدعنوانی کے معاملے میں مجرم پائے گئے تھے اور اسی معاملے کو لے کر رپورٹ دینے میں ناکام رہنے کے بعد ان پر پابندی لگا دی گئی جس کے بعد اکمل نے پاکستان بورڈ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔


عمر اکمل دراصل پاکستان سپر لیگ 2020 ورژن سے پہلے بدعنوانی کے معاملے میں مجرم پائے گئے تھے۔ فائل فوٹو
عمر اکمل دراصل پاکستان سپر لیگ 2020 ورژن سے پہلے بدعنوانی کے معاملے میں مجرم پائے گئے تھے۔ فائل فوٹو


پی سی بی نے کہا کہ آزاد سماعت کار اب اپیل کی سماعت کی تاریخ طے کریں گے۔اکمل کو اس سے پہلے اسی سال 17 فروری کو معطل کر دیا گیا تھا اور ان پر پی ایس ایل میں کھیلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔پی سی بی نے اس سے پہلے اکمل پر آرٹیکل 2.4.4 کے خلاف ورزیوں کی وجہ سے سماعت کی تھی۔ اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی -20 مقابلے کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 1003، 3194 اور 1690 رنز بنائے ہیں۔انہوں نے اپنا آخری مقابلہ گزشتہ سال اکتوبر میں کھیلا تھا۔

First published: Jun 01, 2020 10:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading